تاجربچاؤ مارچ اسلام آباد سرینا چوک پہنچ گیا ہے جبکہ پولیس کی بھاری نفری بھی سرینا چوک پرتعینات ہے،
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پولیس کی طرف سے سریناچوک پرخاردارتاریں لگا دی گئی ہیں، سریناچوک پرپولیس اورتاجر آمنے سامنے ہیں اور پولیس اورتاجروں کےدرمیان جھڑپیں بھی ہوئی ہیں، تاجروں کی طرف سے سرینا چوک پر احتجاجی دھرنا دیا گیا ہے، تاجروں نےآبپارہ سےایف بی آرکی طرف جانےوالاراستہ بلاک کردیا ہے، تاجروں کی طرف سے ریلی حکومت کی معاشی پالیسیوں کیخلاف نکالی گئی جو آب پارہ سے شروع ہو کر سرینا چوک پہنچی، تاجر بچاﺅ مارچ میں شریک افراد نے سرینا چوک پہنچ کر پولیس پر پتھراﺅ کیا اور ریڈ زون میں داخل ہونے کی کوشش کی لیکن پولیس نے انہیں سرینا چوک پر ہی روک لیا جہاں تاجروں کی جانب سے دھرنا دیا گیا ہے، تاجروں کی جانب سے ایف بی آر کے دفتر کے سامنے احتجاج کرنے پر اصرار کیا جارہا ہے، تاجر رہنما کاشف چوہدری کی جانب سے کہا گیا ہے کہ آج ہم واپس چلےجائیں گےلیکن اگرمطالبات نہ مانےگئےتوملک گیراحتجاج کریں گے،
سعودی عرب نے عمران خان اور مودی کو بلا لیا
کشمیر پر دو ایٹمی طاقتیں آمنے سامنے آ سکتی ہیں،وزیراعظم عمران خان کا اقوام متحدہ میں خطاب
سعودی ولی عہد اور امریکی صدر نے ایران سے ڈٰیل کرنے کا کہا، وزیراعظم
سرینا چوک پر پیدا ہونے والے کشیدہ حالات کو دیکھ کر پولیس کی مزید نفری اور واٹر کینن طلب کر لیے گئے ہیں، تاجروں کے دھر نے کے باعث کشمیر ہائی وے اور ایمبیسی روڈ کا راستہ بند ہو گیا ہے تاہم ریڈ زون جانے والے تمام راستوں کو سیل کر دیاگیاہے، تاجروں نے اپنے مطالبات کے حق میں بینرز اٹھا رکھے ہیں، اس موقع پر تاجروں کی طرف سے حکومت کیخلاف سخت نعرے بازی بھی کی جارہی ہے،