حماس رہنما اسماعیل ھنیہ کی ھیثم بن طارق سے ملاقات، سلطان قابوس کی وفات پر تعزیت

0
29

مسقط :حماس رہنما اسماعیل ھنیہ کی ھیثم بن طارق سے ملاقات، سلطان قابوس کی وفات پر تعزیت، اطلاعات کےمطابق اسلامی تحریک مزاحمت’حماس’ کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ کی قیادت میں جماعت کے اعلیٰ اختیاراتی وفد نے خلیجی ریاست سلطنت عمان کا دورہ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے سلطان قابوس بن سعید کی وفات پر حکمراں خاندان سے تعزیت کی۔

نوازشریف کولندن جاکربھی چین نہ آیا،

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق حماس کے سیاسی شعبےکے سربراہ اعلیٰ اختیاراتی وفد کے ہمراہ گذشتہ روز مسقط پہنچے جہاں انہوں نے سلطان ھیثم بن طارق آل سعید سے ملاقات کے دوران مرحوم سلطان قابوس بن سعید کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔خیال رہےکہ سلطان قابوس بن سعید دو روز قبل طویل علالت کے بعد پاگئے تھے۔

پاکستانی اپوزیشن مانے یا نہ مانے دنیا مان چکی کہ پاکستان کی معیشت بہتری کی طرف…

مسقط سے عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق حماس کی قیادت نے جماعت اور پوری فلسطینی قوم کی طرف سے سلطان قابوس بن سعید کی وفات پر تعزیت اور افسوس کا اظہار کیا۔اس موقعے پراسماعیل ھنیہ نے قضیہ فلسطین کے منصفانہ حل کی مساعی میں سلطان قابوس بن سعید کی خدمات اور ان کی فلسطینی قوم کے لیے گراں قدر کوششوں کوخراج عقیدت پیش کیا۔

جہاں رویےبدل جائیں،اقدارپامال ہوں وہاں رہنےکا کوئی فائدہ نہیں‌،ایران کی واحد خاتون…

اسماعیل ھنیہ نے سلطان ھیثم بن طارق آل سعید کو مملکت کا نیا فرمانروا منتخب ہونے پرمبارک باد پیش کی اور امید ظاہر کی کہ سلطان ھیثم بن طارق آل سعید کی قیادت میں سلطنت عمان امن وسلامتی، استحکام اور خوشحالی کا سفر جاری رکھے گی۔انہوں نے کہا کہ فلسطینی قوم القدس ، الاقصٰی اور فلسطین کی تمام مقدسات کی حفاظت اور فلسطینی قوم کے دیرینہ حقوق اور مطالبات پرقائم رہے گی۔

’’امریکا شیطانوں کی قوم‘‘ ہے،سعودی ائیرفورس افسرکے ہاتھوں امریکیوں کی ہلاکت

Leave a reply