عرب لیگ نے کہا ہے کہ اسرائیلی ریاست ایک منظم اور طے شدہ منصوبے کے تحت فلسطینی قوم کا تشخص ختم کرنے اور فلسطینیوں کی بہ حیثیت قوم شناخت مٹانے کی کوشش کررہی ہے۔
اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشت گردی، فلسطینی نوجوان کو گولیاں مار دیں
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق عرب لیگ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اسرائیل نے ایسے کئی منصوبے شروع کررکھے ہیں جن کا مقصد فلسطینی قوم کے تشخص اور ان کی شناخت کو ختم کرنا ہے۔ اسرائیل اپنی مرضی کاتیار کردہ نصاب تعلیم فلسطینی قوم پرمسلط کررہا ہے۔
دوسری جانب عرب لیگ کے سیکرٹری جنرل کے معاون خصوصی برائے فلسطین سعید ابو علی نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل فلسطینی قوم کے خلاف نصاب تعلیم کو ایک ہتھیار کے طور پراستعمال کررہا ہے۔ تعلیمی نصاب کے ذریعے فلسطینی قوم کی شناخت ختم کی رہی ہے۔
اسرائیلی فورسز کی پرامن فلسطینیوں پر فائرنگ، کتنے فلسطینی زخمی ہوئے؟
سعید ابوعلی نے مزید کہا کہ یہودی آباد کاروں کو مسجد اقصیٰ پرحملہ کی اجازت دینا اور اسرائیلی فوج اور پولیس کے ذریعے یہودی آبادکاروں کو تحفظ فراہم کرنا قبلہ اول کے اسلامی تشخص کو ختم کرنے کی کوشش ہے۔
فلسطین، اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشت گردی، نہتے شہریوں پر حملے