اسرائیل کی جانب سے غزہ پر بمباری کا سلسلہ جاری ہے، اسرائیلی بربریت دنیا نے دیکھ لی ہے، اسرائیلی بمباری سے تین ہزار کے قریب فلسطینی شہید ہو چکے ہیں،
حماس کا حملہ،اسرائیلی اہلکار کا انٹیلی جنس ناکامی کا اعتراف
حماس کی جانب سے اسرائیل پر حملے کے حوالہ سے ایک سینئر اسرائیلی اہلکار نے انٹیلی جس ناکامی کا اعتراف کیا ہے،سات اکتوبر ہفتہ کی صبح حماس نے غزہ کی تمام رکاوٹیں توڑ کر اسرائیلی کمیونٹیز اور اسرائیلی فوجی اڈوں کو نشانہ بنایا،کئی اسرائیلیوں کو یرغمال بنایا، اسرائیل پر اتنے بڑے حملے کے حوالہ سے سوال اٹھ رہے تھے کہ اسرائیل کو حماس کی منصوبہ بندی کی کیسے خبر نہیں ہوئی اب عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق قومی سلامتی کے مشیر زاچی ہنیگبی نامی سکیورٹی ایڈوائزر سے ایک پریس بریفنگ کے دوران سوال پوچھا گیا کہ کیا اس حملے سے متعلق اسرائیلی انٹیلی جنس ایجنسیوں کو پتہ نہیں چلا؟ جس کے جواب میں انہوں نے اعتراف کیا کہ یہ میری غلطی ہے اور ان تمام لوگوں کی غلطیوں کی عکاسی کرتی ہے جن کا کام انٹیلی جنس اطلاعات کا تجزیہ کرنا تھا،ہمیں یقین تھا کہ حماس نے ماضی اور خاص طور پر 2021 کی جنگ سے سبق سیکھا ہوگا
آج نودن ہو چکے ہیں ، اسرائیل کے مسلسل حملے جاری ہیں، سینکڑوں گھر مسمار ہو چکے ہیں، نو ہزار سے زائد فلسطینی زخمی ہیں،غزہ کے ہسپتال لاشوں اور زخمیوں سے بھر گئے ہیں، لاشیں محفوظ کرنے کے لئے گاڑیوں کا استعمال کیا جا رہا ہے، اسرائیل نے غذہ سے نقل مکانی کرنے والوںپر بھی بمباری کی ہے،چار لاکھ فلسطینیوں نے گھر چھوڑ ا ہے
عرب ٹی وی نے اسرائیلی فوج کے جھوٹ کا پول کھول دیاہے،تحقیقاتی رپورٹ سے ثابت کیا کہ جن چارفلسطینیوں کو جنگجو کہہ کر گولی ماری گئی تھی، وہ غیرمسلح تھے،لبنانی سرحد پر بھی اسرائیلی فوج کی گولہ باری اورفائرنگ سے ایک صحافی جاں بحق جبکہ 6 زخمی ہوگئے۔
اسرائیل کی طرف سے عالمی قوانین کی خلاف ورزی جاری ہے. فلسطینی صحافی
بھارت کا اسرائیل میں مقیم بھارتیوں کو واپس لانے کے لئے آپریشن اجئے کا اعلان
پرتشدد کارروائیوں کو فوری طور پر روکنے اور شہریوں کے تحفظ کا مطالبہ
اسرائیلی میجر جنرل حماس کے ہاتھوں یرغمال؛ کیا اب فلسطینی قیدی چھڑوائے جاسکیں گے؟
اسرائیل پر حملہ کی اصل کہانی مبشر لقمان کی زبانی
بھارتی اداکارہ نصرت اسرائیل سے پہنچیں ممبئی،بتایا آنکھوں دیکھا حال
امریکہ کے بعد برطانیہ کا بھی اسرائیل کی مدد کا اعلان
کہیں اور جانے سے مر جانا بہتر ہے، فلسطینی نوجوان
اسرائیل نے غزہ کے شہریوں کو وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ وہ جنوب کی جانب چلے جائیں جس پر ایک نوجوان محمد کا کہنا ہے کہ کہیں اور جانے سے مر جانا بہتر ہے، میں یہیں پیدا ہوا،یہیں مروں گا، کہیں نہیں جاؤں گا، کچھ بھی ہو جائے، غزہ میں مقیم فلسطینی نوجوان نے یہ بات اے ایف پی سے بات کرتے ہوئے کہی.
فلسطین اور اسرائیل تنازع کو روکنے کیلئے امریکہ نے چین سے مانگی مدد
اسرائیل، فلسطین تنازع روکنے کے لئے امریکہ نے چین سے مدد مانگ لی ہے، اس ضمن میں امریکی وزیر خارجہ نے چینی وزیر خارجہ سے رابطہ کیا ہےاورکہا ہے کہ چین ہماری مددکرے، جس پر چینی وزیر خارجہ نے کہا کہ فوری بین الاقوامی کانفرنس بلائی جائے،تا کہ اس تنازعے کو روکنے کا حل نکالا جا سکےاگر ایسا نہ کیا تو تنازع کے قابو سے باہر نکلنے کا خدشہ ہے، چینی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ چین بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزیوں اور سویلین کو کسی بھی قسم کا نقصان پہنچانے کے ہر عمل کی مذمت کرتا ہے
چینی وزیرِ خارجہ وانگ ای کا سعودی ہم منصب کو ٹیلی فون
چینی وزیر خارجہ نے امریکی وزیر خارجہ کے فون کے بعد سعودی ہم منصب کو ٹیلی فون کیا ہے،چینی وزیر خارجہ نے اسرائیل فلسطین تنازع میں اضافے پر اپنی تشویش کا اظہار کیا، انہوں نے کہا کہ غزہ میں اسرائیل کی کارروائیاں دفاع کے دائرہ کار سے باہر ہوچکی ہیں۔چین کے وزیرِ خارجہ وانگ یی نے اتوار کوکہا ہے کہ اسرائیل کی غزہ میں کاروائیاں اسکے دفاع کے دائرہ کار سے باہر ہو گئی ہیں، اسرائیلی حکومت کو غزہ کے لوگو ں کو اجتماعی سزا دینا بند کر نا ہو گا،
ایران نے اسرائیل سے غزہ میں جنگی جرائم روکنے کا مطالبہ کیا ہے اور کہا ہے کہ اس سے پہلے کے بہت دیر ہو جائے، اولین ترجیح اسرائیل کے جنگی جرائم کو روکنا ہے۔ اگر اسرائیل اپنے جنگی جرائم جاری رکھتا ہے تو مزاحمتی قوتیں کارروائی کے لیے تیار ہیں۔ کوئی بھی ‘عقلمند’ شخص غزہ میں خواتین اور بچوں کے قتل کو برداشت نہیں کرسکتا۔ ایران نے ہفتے کے روز اقوام متحدہ کے ذریعے اسرائیل کو ایک پیغام بھیجا ہے جس میں اس بات پر زور دیا گیا کہ وہ فلسطین اسرائیل جنگ میں مزید اضافہ نہیں چاہتا لیکن اگر غزہ میں اسرائیلی زمینی کارروائی شروع ہوئی تو وہ مداخلت کرنے پر مجبور ہو جائے گا۔
حماس نے اسرائیل کو زمینی کارروائی سے خبردار کرتے ہوئے اپنی تیاریوں کی ویڈیو جاری کر دی ہے، حماس نے ویڈیو جاری کر کے اسرائیل کو خبردار کیا ہے،حماس کی جانب سے جاری کی گئی فرضی ویڈیو میں ٹینکوں کو نشانہ بناتے دکھایا گیا ہے۔
اسرائیل کی غزہ پر بمباری سے بچوں سمیت حاملہ خواتین بھی شہید ہوئی ہیں،تازہ ترین حملے میں اسرائیل نے تین ایمبولینس گاڑیوں کو بھی نشانہ بنایا ہے،15 طبی اہلکار شہید اور 27 زخمی ہوئے ہیں، اسرائیلی حملے میں اب تک 23 ایمبولینس گاڑیاں مکمل تباہ ہو چکی ہیں
کسی کے اندرونی معاملات میں مداخلت نہیں کرتے،افغان طالبان
اسرائیل کے غزہ پر حملے کے حوالہ سے افغان قیادت کا موقف سامنے آیاہے،افغان مرکزی قیادت کا موقف ہے کہ وہ کسی کے اندرونی معاملات میں مداخلت نہیں کرتے۔ تاہم دنیا سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اسرائیلی مظالم روکنے کے لیے اقدامات کریں۔افغان وزیر داخلہ سراج الدین حقانی کا کہنا ہے کہ اسرائیلی مظالم پر مسلم ممالک کی خاموشی دیکھ کر دکھ ہوتا ہے مشکلات سے دو چار دنیا بھر کے مسلمانوں کو اللہ آزمائش میں سرخرو کرے۔ یہ ہماری غیرت ایمانی کے منافی ہے کہ مسلمانوں پر مظالم ڈھائے جا رہے ہو اور ہم خاموش رہیں