اسرائیلی فوج نے جنگ کی تیاریاں شروع کر دیں، کس کے ساتھ جنگ کریں‌ گے یہ خفیہ رکھا جارہا ہے

0
42

مقبوضہ بیت المقدس:اسرائیلی فوج نے جنگ کی تیاریاں شروع کر دیں، کس کے ساتھ جنگ کریں‌ گے یہ خفیہ رکھا جارہا ہے،اطلاعات کےمطابق اسرائیلی فوج نے بڑے پیمانے پر فوج کی تینوں مسلح افواج پر مشتمل جنگی مشقیں شروع کی ہیں۔

یہ پیش رفت ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب حال ہی میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مشرق وسطیٰ کے لیے ایک نیا منصوبہ پیش کیا ہے جسے فلسطینیوں کی طرف سے مسترد کردیا گیا ہے۔ فلسطینیوں کی طرف سے امریکی منصوبے کو تسلیم کرنے سے انکار اور عرب ممالک اور عالم کی طرف سے مخالفت کے بعد خطے میں کشیدگی میں اضافہ ہوگیا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اسرائیلی فوج کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ مسلح افواج نے ایک سے زاید محاذوں پر جنگ کے تناظر میں فوج کو تیار رکھنے کی کوشش کی جار ہی ہے۔ اسی مقصد کے لیے بری فوج، نیوی اور فضائیہ پرمشتمل یونٹوں کی جنگی مشقیں شروع کی گئی ہیں۔

ادھر اسرائیلی فوج کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ان مشقوں کا مقصد فوج کو لبنان سے متصل شمالی محاذ اور جنوب میں غزہ کے محاذ پر کسی بھی جنگ کے لیے تیار کرنا ہے۔

Leave a reply