ایران نے اسرائیلی بحری جہاز پر موجود پاکستانیوں کو واپسی کی اجازت دید ی

جہاز کے کپتان کا اختیار ہے کہ وہ جب بھی اپنے عملے کو اجازت دے وہ جہاز چھوڑ دے
0
91
pak iran flag

تہران: ایران نے تحویل میں لئے گئے اسرائیلی بحری جہاز پر موجود پاکستانیوں کو واپسی کی اجازت دے دی۔

باغی ٹی وی: پاکستانی دفتر خارجہ کی کوششوں کے باعث ایران کی جانب سے اجازت دی گئی، ایران نے مطلع کیا ہے کہ ایم ایس سی ایریز پر پاکستانی عملہ جب چاہے وطن واپسی کیلئے آزاد ہے،جہاز کے کپتان کا اختیار ہے کہ وہ جب بھی اپنے عملے کو اجازت دے وہ جہاز چھوڑ دے۔

واضح رہے کہ ایرانی صدر ابراہیم رئیسی 22 اپریل کو دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچیں گے ایران اور اسرائیل کے درمیان تنازعے کے بعد یہ ایرانی صدر کا پہلا غیر ملکی دورہ ہوگا،ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نئی حکومت قائم ہونے کے بعد پہلے غیر ملکی سربراہ مملکت ہوں گے جو پاکستان کا دورہ کررہے ہیں ، ایران پاکستان گیس پائپ لائن پر پیشرفت اور امریکہ کی جانب سے ممکنہ پابندیوں سے بچنے کے آپشنز پر تبادلہ خیال کیا جائے گا-

اسلام آباد اور تہران کی جانب سے ابھی تک دورے کے شیڈول کا باضابطہ اعلان ہونا باقی ہے .ایرانی صدر رئیسی اور وزیر اعظم شہباز شریف کے درمیان ہونے والی بات چیت میں حالیہ پیش رفت اور علاقائی سلامتی کی صورتحال نمایاں طور پر سامنے ہوگی، صدر آصف علی زرداری دورہ کرنے والے صدر کے اعزاز میں خصوصی دعوت کا اہتمام کریں گے،دورہ دونوں ممالک کے تعاون کو مزید گہرا کرنے کے لیے جاری کوششوں کا حصہ ہے جسے جنوری کے میزائل تبادلے میں عارضی دھچکا لگا تھا،

Leave a reply