اسرائیلی وزیراعظم کی یواے ای کے ولی عہد سے ملاقات

اسرائیلی وزیراعظم نفتالی بینیٹ آج سرکاری دورے پرمتحدہ عرب امارات پہنچ گئے ہیں

خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم کا عرب امارات میں ولی عہد شہزادہ محمد بن زائد نے استقبال کیا، اس موقع پر دونوں رہنماؤں کے مابین ملاقات ہوئی اور اہم امور پر گفتگو کی گئی، یہ دونوں ممالک کے درمیان معمول کے معاہدے پر دستخط کے 15 ماہ بعد آیا ہے۔

اسرائیلی خبر رساں ادارے نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم کی یو اے ای کے ولی عہد سے ملاقات ہوئی جس میں خطے کی صورتحال پر بات چیت کی گئی، اسرائیل ،یو اے ای باہمی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے حوالہ سے بھی بات چیت ہوئی،

اسرائیل اور متحدہ عرب امارات تعلقات قائم ہونے کے بعد اسرائیلی وزیراعظم کا یو اے ای کا یہ پہلا سرکاری دورہ ہے۔ یہ دورہ ایک ایسے وقت میں کیا جارہا ہے جب دنیا کے سات بڑے ممالک پر مشتمل جی سیون نے روس، چین اور ایران کے خلاف مشترکہ موقف اپنانے پر اتفاق کیا ہے متحدہ عرب امارات نے گزشتہ برس اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کیے تھے، نفتالی بینیٹ پہلے اسرائیلی وزیراعظم ہیں جو اس خلیجی ریاست کا دورہ کر رہے ہیں،

 

یو اے ای نے 13 اگست کو اسرائیل کے ساتھ معمول کے سفارتی تعلقات استوار کرنے کے لیے تاریخی امن معاہدے کا اعلان کیا تھا اور پھر اس کی روشنی میں 29 اگست کو ایک فرمان جاری کیا تھا ،اس کے تحت اسرائیل کے معاشی بائیکاٹ سے متعلق یو اے ای کے قانون کو منسوخ کردیا گیا تھا۔ متحدہ عرب امارات اور اسرائیل نے 15 ستمبر کو وائٹ ہاؤس میں امریکا کی ثالثی میں طے پانے والے معاہدہ ابراہیم پر دستخط کیے تھے

پاک اسرائیل تعلقات ، فوائد و نقصانات کا ایک تاریخی جائزہ از طہ منیب

متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے مابین معاہدے پر ترکی بھی میدان میں آ گیا

Shares: