اسرائیل کو پاکستان سے کیا چاہیے ؟ مبشر لقمان نے کیا تہلکہ خیز انکشاف
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے کہا ہے کہ اسرائیل پاکستان سے بھارت جانے کے لئے ایئر سپیس لینے کا خواہشمند ہے لیکن عمران خان نہیں مانیں گے

اینکر پرسن مریم خان نے کہا کہ اسرائیل چاہتا ہے بھارت جانے والی فلائٹ کو پاکستانی ایئر سپیس مل جائے جس پر مبشر لقمان نے کہا کہ ہمیں اس پر انکار کرنے کی ضرورت نہیں، ہم انکو مانیں یا نہ مانیں ایک مسلمہ حقیقت ہے،ہمارے نہ ماننے سے کوئی نقصان نہیں ہوتا لیکن اگر وہ ایئر سپیس استعمال کرتے ہیں تو کتنا ریونیو آئے گا، کتنا فائدہ آئے گا یہ بتانے کی ضرورت ہے،وہ ہمیں پیسے دیں گے ہماری ایئر سپیس استعمال کرنے کے لئے، مجھے پتہ ہے لوگ انکار کریں گے، طعنے ماریں گے، آپ ان سے کوئی فیسلٹی نہیں لے رہے، ایئر سپیس کا کرایہ لے رہے ہیں لے لیں، ملکی طور پر مجھے لگتا ہے عمران خان نہیں مانیں گے

اینکر مریم خان نے سوال کیا کہ عمران خان نے کہا کہ ایف اے ٹی ایف پر اپوزیشن اور بھارت ایک پیج پر ہے،عمران خان کا اپوزیشن کے ساتھ روایہ وہ ہے جو بھارت کے ساتھ رکھا ہے،جس پر مبشر لقمان نے کہا کہ پی ٹی آئی کا بڑا فالٹ یہ ہے کہ وہ سیاسی ایکٹوٹیز میں انگیج نہیں ہوئی، ایک مسلمہ حقیقت ہے کہ اسکو ایک ملک کی اکثریت نے الیکٹ کیا، وہ ایوانوں میں ہے ہمارے، ہم جب انکو رد کرتے ہیں تو ہم اپنے ہی لوگوں کو بے وقوف کہہ رہے ہیں، پی ٹی آئی کے پاس ٹو تھرڈ میجورٹی نہیں ہے جس کے لئے پی ٹی آئی کو ہر بل پاس کروانے کے لےئے اپوزیشن کے پاس جانا پڑے گا،اپوزیشن کی ضرورت ہے، یہ مارچ تک کا انتظار کر رہے ہیں، انکا خیال ہے کہ مارچ تک سینیٹ میں پی ٹی آئی کی اکثریت ہو جائے گی،تو دو چار مہینے رہ گئے ہیں ،پھر سینیٹ سے بھی سب کچھ اپروو ہو جائے گا، سیاسی ایکٹوٹی کو بائی پاس کرتے ہیں تو پھر آپ غیر ضروری طاقتوں کو دعوت دے رہے ہوتے ہیں کبھی مصالحت ، کبھی مرضی کے لئے، پی ٹی آئی کو سیاسی طور پر اپوزیشن کو انگیج کرنا چاہئے،

اینکر مریم خان نے سوال کیا کہ عمران خان نے یہ بھی کہا کہ حکومت اور فوج میں مکمل ہم آہنگی ہے،جس پر مبشر لقمان نے کہا کہ عمران خان کو یہ کہنے کی ضرورت کیوں پڑی، کونسی ایسی بات ہے کہ انکو یہ بیان دینا پڑا، کہ ہم ایک ہیں، ملکر ہم کر رہے ہیں،فوج کرپشن کے خاتمے کے لئے کیوں شامل ہو گئی، اسکا کیا رول ہو گا، یہ غلط بات ہے، فوج کا کام تو پاکستان جغرافیائی اور نظریاتی سرحدوں کی حفاظت ہے،فوج کا کام کرپشن فائٹنگ یا لوکل پالیسنگ نہین ہے، فوج کا کام یہ نہین کہ کراچی میں پانی کنٹرول ٹھیک نہیں ہو رہا تو فوج کو بلاؤ، زلزلہ ، سیلاب آیا تو فوج کو بلاؤ،ٹھیک ہے آپ بلا لیتے ہیں لیکن سول اداروں کو بھی مضبوط کرنا چاہیے جنکو پیسے بجٹ، تنخواہیں ملتی ہیں،عمران خان سے پوچھنا چاہئے کہ اس بیان کی ضرورت کیوں پڑی، اب میں پتہ کروں گا کہ یہ بیان کیوں دیا

مریم خان نے سوال کیا کہ ہو سکتا ہے کہ اپوزیشن کے لئے انہوں نے یہ بات کی ہو جس پر مبشر لقمان نے کہا کہ اپوزیشن کو نہیں پتہ، وہ تو سلیکٹڈ کہتے ہیں، سیلکٹ کون کرتا ہے، اپوزیشن کو پتہ ہے کہ وہ ایک پیج پر ہے،اگر اسٹیبلشمنٹ پی ٹی آئی کے ساتھ نہ کھڑی ہو تو پی ٹی آئی کے بلنڈر اتنے زیادہ ہین گزارہ مشکل ہو جائے گا

اینکر مریم خان نے سوال کیا کہ کیا سمجھتے ہیں کہ نواز شریف نے قوم کو دھوکا دیا، جعلی رپورٹس بنوا کر ملک سے فرار ہوئے جس پر مبشر لقمان نے کہ اس میں تو کوئی دو رائے نہیں لیکن دکھ کی بات ہے کہ اس میں پی ٹی آئی سے بہت لوگ شامل ہیں جنہوں نے اپنے مفادات کے لئے نواز شریف کو جعلی رپورٹس دیں، سب سے بڑھ کر اس میں عثمان بزدار، یاسمین راشد، پی ٹی آئی کے نامزد ڈاکٹر شامل ہیں، نواز شریف کو واپس بلانا ہے تو بلائیں لیکن پہلے ان لوگوں کو تو پکڑیں

شاہ محمود قریشی چین کیوں گئے؟ مبشر لقمان نے سب بتا دیا

چین سے شاندار خبریں،تمام پروٹوکول ٹوٹ گئے،تاریخی معاہدے تیار، اندر کی کہانی، مبشر لقمان کی زبانی

سرد جنگ کا خوفناک کھیل،پاکستان اہم ،امریکی پریشان ،ایران تگڑا اوراسرائیل میدان میں ، اہم انکشافات مبشر لقمان کی زبانی

پاکستان نے کمال کر دیا، دنیا بھر کے سائنسدان پریشان، سنیے اہم انکشافات مبشر لقمان کی زبانی

چین نے امریکہ کو آئینہ دکھا دیا، بھارت بھی دم دم مست قلندر کیلئے تیار،سنئے مبشر لقمان کی زبانی

کشمیریوں پر بدترین ظلم، بھارتی تجزیہ کار بھی مان گئے

5th جنریشن وار، پاکستان کو بڑا جھٹکا،تہلکہ خیز انکشافات مبشر لقمان کی زبانی

میڈیا کس کے اشاروں پر ناچ رہا ہے؟ سنئے مبشر لقمان کی زبانی

اینکر مریم خان نے سوال کیا کہ شہباز شریف نے کہا تھا کہ زرداری کو سڑکوں پر گھسیٹیں گے،لیکن آج ہم نے دیکھا ان میں بہت زیادہ پیار ہے، جس پر مبشر لقمان نے کہا یہ کوئی سیاست نہیں، جس دن زرداری صاحب حکومت میں آ گئے اس دن یہ پیار سڑکوں پر آ ہی جائے گا، اللہ بڑے بول بولنے والوں کو دنیا میں ہی دکھا دیتا ہے کہ اللہ بڑا ہے، اپوزیشن کو ایک دوسرے سے ملنا چاہئے، کل جو بات ہو گئی اسکو انہوں نے دھو لیا، شہباز شریف اور نواز کا ایک موقف ہے، جب نواز شریف میثاق جمہوریت کر رہے تھے تو شہباز شریف راضی نہیں تھے لیکن بڑے بھائی کی عزت کے وجہ سے پی پی سے ہاتھ ملا لیا، ن لیگ میں ایک بڑا حلقہ تھا جو پی پی سے ہاتھ ملانے کے حق میں نہیں تھا، اب یہ سٹیٹمنٹ کب دی تھی، اسکا بیک گراؤنڈ کیا تھا کل کامران خان نے بھی اپنے شو میں اس پر لگایا، اسکو تاریخ بھی لکھنی چاہئے تھی، بغیر تاریخ لکھے جب سامنے آتا ہے تو لگتا ہے کل کی بات ہے، سیاق و سباق پتہ ہو تو پھر بندہ کمنٹ بھی کر سکتا ہے

اینکر مریم خان نے سوال کیا کہ امریکی ادارے کی جائزہ رپورٹ کے مطابق پاکستان سٹاک ایکسچینج کو ایشیا میں بہترین کارکردگی کا ایوارڈ حاصل ہوا ہے،جس پر مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ پتہ نہیں اب سٹاک ایکسچینج میں انسائیڈ ٹریڈنگ کتنی ہو رہی ہے، حکومت کتنی کروا رہی ہے، لیکن جب اکنامک حالت دیکھتا ہوں ڈالر اور کرنسی کی جو کنٹرول ہی نہیں ہو رہے، بے قابو ہو رہے ہیں مجھے سمجھ نہیں آتا، ایک چیز سمجھ آتی ہے،پہلے تو ریٹ آف انٹرسٹ زیادہ تھا وہ فائدہ ہو جاتا تھا اب وہ بھی کم ہے، بڑی بات ہے کرپشن کے علاوہ کہیں ہمارا نمبر اوپر آیا.

حکومت پلان کرتی رہی اوریو اے ای والے امداد دے گئے،حکومت کی سست روی پر مبشرلقمان برس پڑے

Shares: