استحکام پاکستان پارٹی نے انتخابات میں بھرپور شرکت کا فیصلہ کرلیا

0
46
IPP

استحکام پاکستان پارٹی نے انتخابات میں بھرپور شرکت کا فیصلہ کرلیا۔

استحکام پاکستان پارٹی کا اجلاس ہوا ہے جس کی صدارت پارٹی کے پیٹرن ان چیف جہانگیر ترین نے ویڈیو لنک کے ذریعے کی جبکہ اجلاس میں عامر کیانی، عون چوہدری، فردوس عاشق اعوان، مراد راس، اکبر نوانی، شعیب صدیقی، سید سعید الحسن شاہ، نعمان لنگڑیال اور اجمل چیمہ نے شرکت کی ہے۔ جبکہ پارٹی صدر عبدالعلیم خان کا کہنا تھاکہ ملکی مسائل کو دیکھتے ہوئے مستقبل کا لائحہ عمل مرتب کررہے ہیں، ملک میں سیاسی استحکام کے لیے کام کررہے ہیں۔ ٹیم علیم خان کے مطابق استحکام پاکستان پارٹی کا لاہور میں پہلا اجلاس ہواجس میں استحکام پارٹی کا انتخابات میں بھرپور حصہ لینے کا فیصلہ کیا ہے اور استحکام پاکستان پارٹی کی ملک گیر تنظیم سازی کا فیصلہ کیا گیا ہے. جس کے مطابق پہلے مرحلے میں چاروں صوبائی تنظیمیں بنائی جائیں گی.اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پارٹی کی ضلع اور تحصیل سطح تک تنظیم سازی بھی تیزی سے مکمل کی جائیگی. عبدالعلیم خان نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملکی مسائل کو دیکھتے ہوئے مستقبل کا لائحہ عمل مرتب کررہے ہیں.

ان کا کہنا تھا کہ امید سے عمل تک قوم کا ساتھ دیں گے. ملک میں سیاسی استحکام کے لیے کام کررہے ہیں. اجلاس میں پارٹی سیکرٹری جنرل عامر کیانی، عون چودھری، فردوس عاشق اعوان سیعد اکبر نوانی،مراد راس، شعیب صدیقی، سید سعید الحسن شاہ ،نعمان لنگڑیال، اجمل چیمہ بھی شریک ہوئے تاہم یاد رہے کہ گزشتہ روز جہانگیر ترین نے پارٹی عہدیداران کا اعلان کیا تھا۔ عبدالعلیم خان کو استحکام پاکستان پارٹی کا صدر مقرر کیا گیا ہے، عامر کیانی سیکرٹری جنرل، عون چوہدری ایڈیشنل سیکرٹری جنرل اور پارٹی و پیٹرن ان چیف (میرے) ترجمان ہوں گے۔


مزید یہ بھی پڑھیں؛
بجٹ کا پیسہ عوام کے مسائل حل کرنے کے بجائے اشرافیہ کی نذر ہوجاتا ہے. کیماڑی جلسہ عام سے خطاب
پاکستان، ایران اورترکیہ کے مابین ریل روڈ نیٹ ورک کا منصوبہ دونوں ممالک کے درمیان تجارت کو بڑھانے میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔ وزیر اعظم
آئین کا تحفظ ہمارے بنیادی فرائض میں شامل ہے۔ چیف جسٹس
100 واں ڈے،پی سی بی نے بابر اعظم کی فتوحات کی فہرست جاری کر دی
لندن میں نواز شریف کے نام پرنامعلوم افراد نے تین گاڑیاں رجسٹرکرالیں،لندن پولیس کی تحقیقات جاری
بینگ سرچ انجن تمام صارفین کیلئے کھول دیا گیا
انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
تاہم واضح رہے کہ حالیہ دنوں لاہور میں استحکام پاکستان پارٹی کا قیام عمل لایا گیا تھا جس میں بڑی تعداد تحریک انصاف کے سابق رہنما شامل ہوئے تھے۔ استحکام پاکستان جماعت میں سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل، سابق وفاقی وزیر علی زیدی، فواد چوہدری، فردوس عاشق اعوان، عامر کیانی، جے پرکاش، مراد راس اور دیگر شامل ہوئے تھے۔

ادھر دوسری جانب استحکام پاکستان پارٹی کا جھنڈا بھی فائنل کرلیا گیا جس کیلئے رجسٹریشن کیلئے الیکشن کمیشن میں درخواست بھی جمع کرائی گئی ہے،

Leave a reply