چیویتاویکیا:کورونا وائرس کا خدشہ، اٹلی نے 7 ہزار مسافروں پر مشتمل کروز شپ کو روک لیا،وائرس کی وجہ سے مسافرلاوارث بن گئے،اطلاعات کےمطابق اٹلی جانے والے 7 ہزار مسافروں پر مشتمل کروز شپ (سیاحتی بحری جہاز) کو ایک چینی خاتون مسافر کے کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے خدشے کے پیش نظر روک لیا گیا۔
شکست خوردہ امریکہ، افغانستان میں اپنے افسروں کی لاشوں کی شناخت میں مصروف
رپورٹ کے مطابق چین سے تعلق رکھنے والی 54 سالہ خاتون مسافر کو ہلکا بخار اور سانس لینے میں دشواری ہوئی جس کی وجہ سے ان میں کورونا وائرس کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔اطالوی بحری جہاز کو روم سے 35 میل دور چیویتا ویکیا کی بندرگاہ پر روکا گیا ہے۔
پاکستان تحریک انصاف نوجوانوں کی فلاح کےلیے کوشاں،نوجوانوں کے لیے 200 ملین ڈالرز
چین کے شہر مکاؤ سے تعلق رکھنے والی خاتون اور ان کے شوہر کو ڈاکٹروں کی نگہداشت میں علیحدہ کمرے میں رکھا گیا ہے اور ڈاکٹرز وائرس کی تشخیص کے لیے خاتون کے ٹیسٹ کر رہے ہیں۔مسافروں میں سے کسی کو جہاز سے باہر آنے کی اجازت نہیں ہے جبکہ باہر سے بھی کوئی جہاز کے اندر نہیں گیا ہے۔
مہنگائی مزید نہیں بڑھنی چاہیے:اب عوام کوریلیف دینے کا وقت آگیا ہے ؛ وزیراعظم
رپورٹ کے مطابق بحری جہاز میں اس وقت 750 چینی سیاح موجود ہیں جن میں سے تقریباً 350 اٹلی کی بندرگاہ ساوونا سے سوار ہوئے تھے جب کہ خاتون اور اس کا شوہر بھی اسی جگہ سے جہاز میں سوار ہوئے۔خیال رہے کہ اس سے قبل اٹلی میں کورونا وائرس کے خدشے کے پیش نظر متعدد افراد کو اسپتال داخل کیا گیا ہے تاہم کسی میں وائرس کی تصدیق نہیں ہوئی ہے۔
کے پی کے اور سندھ میں پولیو کے مزید 2 کیسز سامنے آگئے
واضح رہے کہ کورونا وائرس کے اب تک دنیا کے 16 سے زائد ممالک میں کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں، جب کہ صرف چین میں اس مہلک وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 170 ہوگئی ہے اور متاثرہ افراد کی تعداد 7 ہزار 700 سے تجاوز کرچکی ہے۔