اتنا ٹیلنٹ لے کر بھی آپ ایسا شو کیسے کر سکتے ہیں؟ آرنلڈ شوارزنیگر کی آسکر پر تنقید
ہالی ووڈ معروف اسٹار آرنلڈ شوارزنیگر نے امریکا کے سب سے بڑے ایوارڈ شو آسکرز کے 2021 کے ایونٹ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔
باغی ٹی وی : غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق جمی کمیل کے شو میں بات کرتے ہوئے ناموراداکار آرنلڈ شوارزنیگرنے مداحوں کی جانب سے کی جانے والے تنقید پر بھی آواز سے آواز ملائی۔
آرنلڈ کا کہنا تھا کہ میں نے تو اسے دیکھا ہی نہیں، بلکہ اسے بند کردیا تھا، میں اسے مزید دیکھ ہی نہیں سکا کیونکہ وہاں اتنا ٹیلنٹ ہونے کے باوجود ایسا شو کیا گیا۔
امریکی اداکار نے سوال اٹھایا کہ ’اتنا ٹیلنٹ لے کر بھی آپ ایسا شو کیسے کر سکتے ہیں؟ یہ تو بہت بورنگ تھا۔
انہوں نے طنزیہ انداز میں تجویز دی کہ میرا خیال ہے کہ آئندہ برس آسکر ایوارڈ کیلیفورنیا میں ’مَسل بیچ‘ پر کروایا جائے۔
خیال رہے کہ آرنلڈ کو کبھی بھی آسکر کے لیے نامزد نہیں کیا گیا، تاہم انہوں نے ایک مرتبہ 1977 میں گولڈن گلوب ایوارڈ جیتا تھا جبکہ 2014 میں ایک دستاویزی فلم پر ایمی ایوارڈ اپنے نام کیا تھا۔