الیکشن کمیشن نے ن لیگی امیدوار کی استدعا مسترد کر دی

0
57

الیکشن کمیشن نے ن لیگی امیدوار کی استدعا مسترد کر دی

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق الیکشن کمیشن نے ن لیگ کی پولنگ کا وقت بڑھانے کی درخواست مسترد کردی ہے

الیکشن کمیشن کے مقررہ وقت تک ہی ووٹ کاسٹ کئے جائیں گے،مسلم لیگ ن نے پولنگ کے لیے اضافی وقت کی درخواست جمع کروائی تھی، درخواست ن لیگ کے امیدوار مفتاح اسماعیل کی جانب سے الیکشن کمیشن آف پاکستان کو بھجوا ئی گئی تھی جس میں استدعا کی گئی ہے کہ پولنگ کا عمل سست روی کا شکار ہے اسلئے پولنگ کا وقت بڑھایا جائے تا ہم اب الیکشن کمیشن نے ن لیگی امیدوار کی درخواست مسترد کر دی ہے

دوسری جانب پیپلز پارٹی کے رہنما و سینیٹر تاج حیدر نے چیف الیکشن کمشنر پاکستان کو خط لکھا ہے جس میں کہا ہے کہ این اے 249 کے ضمنی انتخاب میں ووٹرز کو بلے پر مہر لگانے پر مجبور کیا جا رہا ہے تاج حیدر کا الیکشن کمیشن کو لکھے گئے خط میں کہنا ہے کہ این اے 249 کے پولنگ اسٹیشن نمبر 225 سے متعلق شکایات مل رہی ہیں۔پولنگ اسٹیشن میں خواتین ووٹرز کو بلے پر مہر لگانے پر مجبور کیا جا رہا ہے چیف الیکشن کمشنر اس ضمن میں قانون کے مطابق ضروری کارروائی کریں پولنگ اسٹیشن اے ون اسکول میں پولیس نے 50 ووٹرز کو داخلے سے روک دیا ہے، مشترکہ پولنگ اسٹیشن ہوتے ہوئے مرد ووٹرز کو کیسے روکا جا سکتا ہے؟

پی ٹی آئی کراچی کے سیکریٹری جنرل سعید آفریدی نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کو حلقے میں پولیس گردی اور نوٹ دینے والے افراد نظر نہیں آتے پی پی کورونا رلیف فنڈ کا پیسہ پریزائیڈنگ افسران کو خریدنے پر لگا رہی ہے ، پیپلز پارٹی ضمانت ضبط ہوتے دیکھ کر ووٹ کی بجاء نوٹ چلا رہی ہے ، الیکشن کمیشن کو صرف تحریک انصاف ہی نظر آتی ہے،الیکشن کمیشن حلقے میں پولیس کی جانب سے صحافیوں اور ووٹرز کو روکنے پر خاموش ہے،الیکشن کمیشن حلقے میں ن لیگ اور پی پی کے ضابطہ خلاف ورزی پر خاموش ہے،الیکشن کمیشن اگر نیند میں ہے تو مسجد سے اعلانات کرا کے جگا سکتے ہیں،

دوسری جانب پولیس افسران نے الیکشن کمیشن کے احکامات ماننے سے انکار کر دیا ہے،اے ایس پی بلدیہ کیپٹن ر فیضان علی نے حکم دیا کہ میڈیا کو کوریج سے روکا جائے،پولیس نے میڈیا نمائندوں کو گورنمنٹ ڈگری گرلز کالج میں قائم پولنگ اسٹیشن میں کوریج سے روک دیا میڈیا کے افراد پولنگ اسٹیشن کے اندر نہیں جاسکتے

این اے 249 ضمنی الیکشن ،پولنگ جاری،سیکورٹی سخت

این اے 249 انتخابات، شہباز شریف نے دیا ووٹرز کے لئے اہم پیغام

کراچی ضمنی الیکشن، اراکین اسمبلی کو حلقے سے نکال دیا گیا

واضح رہے کہ کراچی کے حلقہ این اے 249 میں پولنگ جاری ہے روزے اور گرمی کے باوجود کئی پولنگ سٹیشن پر رش دیکھنے میں آیا ہے، کرونا کی وجہ سے ایس او پیز کا خیال بھی رکھا جا رہا ہے ،پولنگ کے باعث حلقے میں عام تعطیل ہے جبکہ پولنگ اسٹیشنز کے باہر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں حلقے میں خواتین ووٹرز بھی کافی متحرک ہیں اور خواتین کا رش دیکھنے میں آیا ہے

کراچی ضمنی الیکشن، ن لیگی امیدوار نے الیکشن کمیشن سے کیا مطالبہ کر دیا؟

Leave a reply