اتحادی اب حکومت کے ساتھ کیوں نہیں چل سکتے؟ راجہ پرویز اشرف نے کیا انکشاف
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ نیب آرڈیننس کے ذریعے اگر اختیارات کا ناجائز استعمال نہ ہوتا تو جرم نہیں بنتا،نیب ترمیمی آرڈیننس واپس نہیں لیا جارہا یہ ایکٹ میں تبدیل ہو جائے گا،جمہوریت کا سر چشمہ عوام ہیں،کسی اور کو طاقت کا سر چشمہ نہیں سمجھتے،وزیر اعظم آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کر سکتے ہیں،
راجہ پرویز اشرف نے مزید کہا کہ ہماری حکومت نے بھی آرمی چیف کو3 سال کی توسیع دی تھی،عدالت نے آرمی ایکٹ کو قانونی شکل دینے کے لیے کہا تھا،حکومت کے رویوں کے باعث اتحادیوں کا چلنا مشکل ہے،
مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان اپنے دوستوں اور حکومت کو بچانے کے لئے نیب ترمیمی آرڈیننس لائے، آرڈیننس جاری ہونے سے دو روز پہلے احسن اقبال کو بے گناہ اور ناحق گرفتار کیا گیا۔
مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ نیب آرڈیننس جاری ہونے کے بعد مسلم لیگ (ن) سمیت اپوزیشن کے تمام بے گناہ قیدیوں کو فی الفور رہا کیا جائے۔ ااحسن اقبال کے خلاف کرپشن کوئی کیس نہیں، عمران صاحب اور چیئر مین نیب مسلم لیگ (ن) اور اپوزیشن کے تمام بے گناہ قیدیوں سے معافی مانگیں۔
مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ نالائق حکومت کا اپنوں کو بچانے کے لئے این آر او پلس اور اپوزیشن کے بے گناہ 15 ماہ سے جیلوں میں قید ہیں۔
حکومت کی جانب سے نیب ترمیمی آرڈیننس جاری کیا گیا ہے جس پر اپوزیشن جماعتوں نے احتجاج کرتے ہوئے اسے مسترد کیا تا ہم اب آرڈیننس کی تفصیل سامنے آنے پر اپوزیشن جماعتوں نے اندرون خانہ مٹھائیاں بانٹنا شروع کر دی ہیں،نیب ترمیمی آرڈیننس نافذ ہو چکا اب بڑے بڑے کرپشن کیسز نیب اور احتساب عدالتوں سے دیگر اداروں اور اور کورٹس کو منتقل ہونے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق نیب آرڈیننس سے سابق وزیراعلیٰ پنجاب، اپوزیشن لیڈر اور مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف ان کے بیٹے حمزہ شہباز، سینئر لیگی رہنما خواجہ سعد رفیق، پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما علیم خان، سبطیین خان سمیت متعدد افراد کو فائدہ حاصل ہو گا.
حریم شاہ باز نہ آئی، وفاقی وزیر کی ویڈیو لیک کرکے شرمناک الزامات عائد کر دیئے
شیخ رشید کی ویڈیو لیک، حریم شاہ پھر میدان میں آ گئی؟ کیا کہا؟
عمران خان کی ویڈیو لیک کر دوں گی، حریم شاہ کی نئی ٹویٹ کے بعد کھلبلی مچ گئی
میرا پیچھا چھوڑ دیں، حریم شاہ کس کی منتیں کرنے لگ گئی؟ سب حیران رہ گئے
نیب کے آرڈیننس پر صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے دستخط کر دیئے تھے جس کے بعد اسے وفاقی وزارت قانون کو بھیج دیا گیا تھا جس کا آج نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب ترمیمی آرڈیننس کے ذریعے سابق صدر آصف زرداری، سابق وزرائے اعظم شاہد خاقان عباسی، یوسف رضاگیلانی مستفید ہو سکیں گے۔
ذرائع کے مطابق آصف زرداری کا جعلی بینک اکاؤنٹس کیس بھی ترمیمی آرڈیننس کے باعث غیر موثر ہونے کا امکان ہے۔ سابق وزیراعظم نواز شریف کے پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد، احد خان چیمہ، وسیم اجمل سمیت اہم بیورو کریٹس بھی مستفید ہوں گے۔
ن لیگ، پیپلز پارٹی کے بعد ایک اور اپوزیشن جماعت نے نیب آرڈیننس کی مخالفت کر دی
نیب ترمیمی آرڈیننس منظوری کے اگلے روز سپریم کورٹ میں چیلنج
نیب ترمیمی آرڈیننس، وزیراعظم کس کو این آر او دینا چاہتے ہیں؟ مریم اورنگزیب کا انکشاف
نیب ترمیمی آرڈیننس کیوں لایا گیا؟ سعید غنی نے لگایا وزیراعظم پر سنگین الزام
ذرائع کا کہنا ہے کہ نئے نیب آرڈیننس سے متروکہ وقف املاک بورڈ انوسٹمنٹ کیس میں آصف ہاشمی کے بھی مستفید ہونے کا امکان پیدا ہو گیا، آشیانہ اقبال، صاف پانی کرپشن کیس، پیراگون ریفرنس، پارک ویو سوسائٹی اور چنیوٹ کرپشن کیسز بھی منتقل ہونے کا امکان ہے۔ لاہور پارکنگ کمپنی، لاہور ویسٹ مینجمنٹ، راولپنڈی ویسٹ مینیجمنٹ کمپنی کے کیسز بھی منتقل ہونے کا امکان ہے، 56 کمپنیوں میں کرپشن کے کیسز بھی منتقل ہو جائیں گے۔