جعلی پیر نے لوگوں کو ورغلانا شروع کر دیا

قصور
پتوکی کے علاقے سرائے مغل کے نواح راکہ گھمن میں سینکڑوں لوگوں نے جعلی پیروں اور قحبہ خانوں کو بند کروانے کے لیے احتجاج کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب،،آئی جی پنجاب اور ڈی پی او قصورسے پرزور اپیل کی کہ جعلی پیری کی آڑمیں فحاشی کے اڈوں اورمنشیات کے دھندے کو بند کروا کر ہماری نئی نسل کوتباہ ہونے سے بچایا جائے

تفصیلات کے مطابق پتوکی کے علاقے سرائے مغل اور اسکے گردونواح کے متعدد دیہات میں جعلی پیری اور فحاشی اڈوں کا اضافہ لمحہ فکریہ بن چکا ہے۔تھانہ سرائے مغل کے نواحی گاؤں راکہ گھمن کے سینکڑوں لوگوں نے ریلی کی صورت میں فحاشی کے اڈوں کو بند کرنے اور جعلی پیر اصغر،اشرف،رمضان اور افتخار کے خلاف کاروائی کے لیے نعرہ بازی کی۔ریلی میں شریک معززین علاقہ نے محکمہ نیب سے پر زور اپیل کی کہ ان کے خلاف انکوائری کی جائے کہ چند سالوں میں کروڑوں روپوں کی جائیداد کیسے بنائی گئی ہے۔شریف لوگوں کو دھوکہ دے کر سونا،زیورات،جانور ہتھیا لیتے ہیں اگر کوئی واپسی مانگ لے تو فوراً اپنی عورتوں کے کپڑے پھاڑ کر پولیس کیس بنانا ان کا وطیرا بن چکا ہے۔اور جعلی پیری مریدی، علاج معالجہ کی آڑ میں نہ صرف فحاشی کے اڈے چلائے جارہے ہیں بلکہ دم درودکروانے کے لیے آنے والی حوا کی بیٹیوں کی عزتوں کو نوچ لیا جاتا ہے۔ نئی نسل کو فحاشی کے اڈوں پر لے جاکر منشیات جیسی لعنت میں پروان چڑھانے میں کوئی کسر نہ اٹھا رکھی ہے اگر کوئی شریف آدمی اس پر قانونی چارہ جوئی کرتا ہے توفوراًجھوٹا پولیس کیس بنا لیتے ہیں۔ریلی میں شریک معززین علاقہ نے وزیر اعلیٰ پنجاب،،آئی جی پنجاب اورڈی پی او قصورسے پرزور اپیل کی کہ جعلی پیری کی آڑمیں فحاشی کے اڈوں اورمنشیات کے دھندے کو بند کروا کر ہماری نئی نسل کوتباہ ہونے سے بچایا جائے

Leave a reply