fbpx

جب جہانگیر ترین کا نمک جہاز اور خرچے پر عیش کرتے رہے تب شوگر مافیا نہیں تھا؟ مریم بول پڑیں

باغی ٹی وی : جب جہانگیر ترین کا نمک جہاز اور خرچے پر عیش کرتے رہے تب شوگر مافیا نہیں تھا، مریم بول پڑیں

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کاکہناہے کہ جب تک جہانگیر ترین کا نمک جہاز اور خرچے پر عیش کرتے رہے اس وقت شوگر مافیا نہیں تھے اب اچانک کیسےشوگر مافیا یاد آگیا،،ن لیگ سے ش اور م نکالنے والے خود عبرت کا نشان بن گئے ہیں،،پی ڈی ایم ٹوٹی نہیں بلکہ قائم ہے پیپلزپارٹی کا معاملہ مولانا فضل الرحمن افہام و تفہیم سے طے کریں گے

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز جاتی امراء اراضی کیس میں لاہور ہائی کورٹ میں پیش ہوئیں عدالت نے نیب کو گرفتاری سے دس روز قبل آگاہ کرنے کا حکم دیتے ہوئے درخواست نمٹا دی،،میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہاکہ ڈسکہ کی عوام کو شاباش دینا چاہتی ہوں ووٹ پر پہرہ دیا ووٹ چوروں کے حلق سے سیٹ جیتی، یہ ڈسکہ کی فتح نہیں بلکہ بہت بڑی تبدیلی کا پیش خیمہ ہے، اب تو ان کے اندر سے تقسیم کی آوازیں آرہی ہیں،،

مریم نواز کاکہناتھاکہ پی ڈی ایم قائم ہے تمام جماعتیں متحد ہیں پی ڈی ایم کا مقصد عوام کو ریلیف اور ملکی سمت درست کرنا ہے بلاول بھٹو کی جانب سے پی ڈی ایم کے خط پھاڑنے کے سوال کو گول کرتے ہوئے مریم نواز نے اس معاملہ کو حل کرنے کی ذمہ داری مولانا فضل الرحمن پر ڈال دی،،

مریم نواز نے کراچی جانے کااعلان کرتے ہوئے کہاکہ این اے 249کئ عوام کوپیغام دینا چاہتی ہوں کہ مجرم حکومت کے خلاف چاروں صوبوں سے فیصلے آئے ہیں آپ ن لیگ کو کراچی میں کامیاب بنائیں تاکہ ن لیگ آپ کی زندگیوں اور کراچی کو امن کو گہوارہ بناکر ترقی دے سکیں، کیمرہ مین

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.