جب تک امی کو گھر نہیں بنا کر دوں گی شادی نہیں کروں گی لائبہ خان

0
66

چھوٹی عمر میں شوبز انڈسٹری میں آنے والی لائبہ خان نے نہایت ہی کم عرصے میں نام بنایا ہے . انہوں نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ میں حافظ قرآن ہوں . نو سال کی عمر میں ، میں نے قرآن مجید حفظ کر لیا تھا. اور یہ بات میں بہت زیادہ لوگوں کو بتاتی نہیں تھی. انہوں نے کہا کہ فہد مصطفی اور دانش تیمور میرے کرش ہیں. انہوں نے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میں‌ آج تک رینٹ کے گھر میں رہتی ہوں اور میں نے اپنی ماں کو شفٹنگ کے دوران بہت زیادہ پریشان ہوتے دیکھا ہے. ہمارے گھر کی جب میں‌شفٹنگ ہوتے دیکھتی تھی تو بہت پریشان ہوتی تھی میری امی بہت سر کھپاتی تھیں . میرے دل میں یہ سب دیکھ کر خواہش پیدا ہوتی تھی کہ خدایا مجھے اتنے پیسے دے کہ میں اپنی

امی کو ایک گھر بنا کر دوں. اور میں اپنی امی کو گھر بنا کر دوں گی. انہوں نے مزید کہا کہ میں نے تو گھر میں سب کو کہہ رکھا ہے کہ میری شادی کی جب تک بات نہ کریں جب تک کہ میں اپنی امی کو گھر نہ بنا کر دے دوں . میرا یہی ٹارگٹ ہے کہ میں اپنی امی کو گھر بنا کر دوں اسکے لئے کوشش کررہی ہوں. یاد رہے کہ لائبہ خان نیو کمرز میں سے ایک ایسی اداکارہ ہیں‌جنہوں کیرئیر کی شروعات میں ہی نامور لوگوں کے ساتھ کام کیا ہے. ان کی فین فالونگ بھی کافی زیادہ ہے.

Leave a reply