جہیز میں اعلیٰ نسل کی گائے نہ دیے جانے پر خاتون کے ساتھ کیا ہوا، جان کر رونگٹے کھڑے ہوجائیں

0
72

بھارتی ریاست راجستھان کے ہنومان گڑھ ضلع کے گورکھان گاوں میں جہیز میں اعلیٰ نسل کی گائے نہ دینے پر خاتون کو قتل کر دیا گیا ہے۔
انسپکٹر دولہا نے بائیس لاکھ لے لئے لیکن بارات نہ لے کر گیا، مقدمہ درج
بھارتی میڈیا نے پولیس کے حوالے سے بتایا ہے کہ شرمیلا کے باپ ہری موہن کی درخواست پر قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ ہری موہن نے کہا تھا کہ جہیز کے لئے ان کی بیٹی کو قتل کردیا گیا ہے ۔ شرمیلا کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیجا جا چکا ہے۔

ہری موہن کے مطابق اس کی دو بیٹیوں شرمیلا اور گوشلیا کی شادی تقریباً چھ ماہ قبل گورکھا کے سبھاش اور سرجیت سے ہوئی تھی۔اس نے اپنی حیثیت کے مطابق دونوں بیٹیوں کو جہیز دیا لیکن شادی کے کچھ ہی وقت بعد سسرال والے دونوں کو تکلیفیں دینے لگے کہ وہ اپنے میکے سے ایک لاکھ روپے اور دو موٹر سائیکلیں لے کر آئیں۔

والد کے مطابق سسرال والوں کو سمجھانے کے لئے کئی بار پنچایت بھی بلائی گئی۔ چند دن قبل ہی شرمیلا کے سسرال والوں نے اعلیٰ نسل کی گائے کا مطالبہ کر دیا۔تقریباً پندرہ دن پہلے انہوں نے ایک اعلیٰ نسل کی گائے گورکھا بھجوائی۔ لیکن15 اگست کو کوشلیا جب اپنے میکے آئی تو اس نے بتایا کہ انہیں کافی تنگ کیا جارہا ہے۔ سسرال والے طعنے دے رہے ہیں کہ گائے اچھی نسل کی نہیں ہے۔
پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

Leave a reply