مسئلہ کشمیر، تہمینہ جنجوعہ جائیں گی جنیوا، وزیر خارجہ نے ہدایات دے دیں

0
50

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے وزیراعظم کی نمائندہ خصوصی برائے سفارتی تعلقات، سابقہ سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ نے پیر کو وزارت خارجہ میں ملاقات کی۔

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ملاقات میں مقبوضہ کشمیر کی گھمبیر صورتحال سمیت اہم سفارتی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر خارجہ نے خارجہ محاذ پر ملک و قوم کے لئے تہمینہ جنجوعہ کی طویل خدمات کو سراہا۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان کو سفارتی محاذ پر بہت سے چیلنجز کا سامنا ہے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے نمائندہ خصوصی برائے سفارتی تعلقات تہمینہ جنجوعہ کو فوراً جنیوا پہنچ کر اپنی ذمہ داریاں سنبھالنے اور مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی جانب سے جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کو اقوام عالم کے سامنے اجاگر کرنے سمیت دیگر ضروری ہدایات دیں۔

اس موقع پر تہمینہ جنجوعہ کا کہنا تھا کہ کہ وزیر اعظم عمران خان اور وزیر خارجہ کی رہنمائی میں پاکستان کے وسیع تر مفاد میں اپنا بھرپور کردار ادا کرتی رہوں گی.

Leave a reply