پاکستانی سیاست میں جہانگیر ترین اہمیت اختیار کر گئے

0
34
jahangir tareen

پاکستانی سیاست میں جہانگیر ترین اہمیت اختیار کر گئے

عمران خان کی گرفتاری کے بعد ہونیوالے جلاؤ گھیراؤ، فوجی تنصیبات پر حملوں کے بعد تحریک انصاف کے خلاف کریک ڈاؤن شروع ہوا تو اسکے بعد تحریک انصاف کے رہنما گرفتاریوں کے بعد پارٹی چھوڑنا شروع ہو چکے، عمران خان کے انتہائی قریبی ساتھی عمران خان کو چھوڑ چکے، سابق اراکین اسمبلی، پارٹی رہنما ،ٹکٹ ہولڈر بھی پارٹی چھوڑ چکے ایسے میں پاکستانی سیاست میں تحریک انصاف کے سابق رہنماجہانگیر ترین اہمیت اختیار کر چکے ہیں، جہانگیر ترین لاہور،اسلام آباد میں متحرک ہیں اور انکی سیاسی رہنماؤں سے ٹیلی فون پر مشاورت اور ملاقاتیں ہو رہی ہیں،

تحریک انصاف پنجاب خیبرپختونخوا اور اسلام آباد راولپنڈی کے اہم ارکان دوسری جماعتوں میں جانے کو تیار ،خیبرپختونخوا کے سابق ارکان صوبائی و قومی اسمبلی نے پی ٹی آئی سے راہیں جدا کرنے کا حتمی فیصلے کر لیے ،جمیعت علمائے اسلام ، پیپلزپارٹی اور اے این پی میں شمولیت کے لیے جوڑ توڑ شروع کر دی گئی،اسلام آباد اور راولپنڈی کے سابق ارکان مسلم لیگ ن سے مکمل رابطوں میں ہیں، پنجاب کے اہم ارکان بھی جہانگیر ترین سے وعدے کرنے میں مصروف ہیں،پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کی قیادت نے زوم میٹنگ میں شمولیت سے بھی معذرت کر لی، آج کی اہم میٹنگ میں خیبرپختونخوا سے پانچ ارکان بھی زوم میٹنگ میں شامل نہ ہو سکے خیبرپختونخوا کا ایک دھڑا جہانگیر ترین سے مکمل رابطے میں ہے ، اگلے ہفتے جہانگیر ترین سے ملاقات کے دوران شمولیت کا اعلان متوقع ہے

جہانگیر ترین سیاسی طور پر پچھلے کئی دنوں سے متحرک ہیں اور انہوں نے آج قریبی ساتھیوں کو لاہور میں مشاورت کیلئے بلا لیا ، جہانگیر ترین کے نئی پارٹی کی تشکیل کے اعلان پر مشاورت کیلئے اجلاس بلا لیا گیا، جہانگیر ترین سے سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس بھی آج ملاقات کریں گے جہانگیر ترین تنویر الیاس کو ترین گروپ میں شمولیت کی دعوت دینگے

عمران خان کے فوج اور اُس کی قیادت پر انتہائی غلط اور بھونڈے الزامات پر ریٹائرڈ فوجی سامنے آ گئے۔

 ریاست مخالف پروپیگنڈے کوبرداشت کریں گے نہ جھکیں گے۔

 چیف جسٹس عامر فاروق نے معاملے کا نوٹس لے لیا

جہانگیر ترین کی عمران خان سے علیحدگی کے بعد سے ن لیگی رہنماؤں سے ملاقاتیں ہو چکی ہیں تا ہم اب نومئی کے واقعہ کے بعد جہانگیر ترین ایک بار پھر متحرک ہوئے ہیں، ماہرین کے مطابق جہانگیر ترین کا آئندہ آنیوالی حکومت میں اہم ترین کردار ہو گا،

واضح رہے کہ علیم خان اور جہانگیر ترین تحریک انصاف میں تھے اور عمران خان کے انتہائی قریبی تھے، مگر اقتدار ملنے کے بعد عمران خان تکبر میں آ گئے اور انہوں نے اپنے قریبی دوستوں کو دور کر دیا، جہانگیر ترین الگ ہوئے تو علیم خان نے بھی پی ٹی آئی چھوڑی، اب حالت یہ ہو چکی ہے کہ تحریک انصاف میں صرف عمران خان ہی رہ جائیں گے باقی سب ساتھ چھوڑ جائیں گے

Leave a reply