گھنٹہ گھر فائرنگ میں ملوث 6 ملزمان گرفتار

0
31
multan crime

ملتان، گھنٹہ گھر فائرنگ میں ملوث 6 ملزمان گرفتارکر لئے گئے

ترجمان پولیس کے مطابق 3 روز قبل تھانہ چہلیک کے علاقے گھنٹہ گھر میں سر عام فائرنگ کا واقعہ پیش آیا تھا جس میں 3 افراد زخمی ہو گئے تھے فائرنگ کے واقعے پر سی پی او ملتان منصور الحق رانا نے نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری کا حکم دیا ،جس پر پولیس تھانہ چہلیک نے اقدام قتل سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے شروع کر دیئے جس دوران پولیس نے مرکزی ملزم شیخ ابرار سمیت وقوعہ میں ملوث 06 ملزمان کو گرفتار کر لیا گرفتار ملزمان میں ابرار ولد انوار قوم شیخ سکنہ قدیر آباد ، شعبان ولد شفیع قوم کھوکھر ، خضر زاہد ولد زاہد صدیق ، سلیمان شہزاد ولد شہزاد احمد ، خرم ولد شہزاد احمد ، سمیع رحمان ولد عبدالرحمن شامل ہیں ملزمان کو جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا ،گرفتار ملزمان گرفتار سے بچنے کے لیے شہر سے باہر فرار ہونے کی کوشش کر رہے تھے

نواز شریف کو سزا سنانے والے جج محمد بشیر کی عدالت میں عمران خان کی پیشی 

 لیگل ٹیم پولیس لائن گئی تو انہیں عدالت جانے سے روک دیا گیا

غیر ملکی سفارت خانوں نے اپنے شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کر دی 

جناح ہاؤس میں سب سے پہلے داخل ہونے والا دہشتگرد عمران محبوب اسلام آباد سے گرفتار 

ابتدائی تفتیش کے مطابق واقعہ پرانی دشمنی کا شاخسانہ ہے اور گرفتار ملزمان پہلے بھی لڑائی جھگڑے کے متعدد مقدمات میں سابقہ ریکارڈ یافتہ ہیں بقایا فرار ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں وہ ملزمان بھی جلد قانون کی گرفت میں ہوں گے ایس پی کینٹ ڈویژن کیپٹن ر قاضی علی رضا کی زیر نگرانی ایس ڈی پی او کینٹ راؤ طارق پرویز کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ چہلیک راؤ ضیاء الرحمن نے اسسٹنٹ سب انسپکٹر گوہر جمیل اور اپنی دیگر ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان کے خلاف کارروائی پولیس عمل میں لائی جا رہی ہے۔

Leave a reply