جہانگیر ترین شہباز شریف خفیہ ملاقات

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق قائد حزب اختلاف شہباز شریف اور وزیراعظم عمران خان کے دوست تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کے مابین ملاقات کی بازگشت سنائی دے رہی ہے

روزنامہ جنگ میں سینئر صحافی انصار عباسی کی شائع شدہ رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ اپوزیشن لیڈر اور نون لیگ کے صدر شہباز شریف نے پی ٹی آئی کے ناراض رہنما جہانگیر خان ترین سے خفیہ ملاقات کی ہے۔ باخبر ذرائع نے دی نیوز کو بتایا ہے کہ چند روز قبل دونوں رہنمائوں نے عمران خان حکومت اور اسکی قسمت کے حوالے سے بات چیت کی ہے۔ رابطہ کرنے پر جہانگیر ترین نے اپوزیشن کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کیخلاف عدم اعتماد کی تحریک لانے کے تناظر میں اس اہم ترین ملاقات کے حوالے سے کوئی موقف نہیں دیا۔ ہر شخص ملک کی معاشی صورتحال کو دیکھ کر اور بڑھتی مہنگائی کی وجہ سے پریشان ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کے گروپ میں شامل ارکان پارلیمنٹ کی رائے ہے کہ وہ عوام کی پریشانیوں اور مشکلات سے لاتعلق نہیں رہ سکتے۔ایک سوال کے جواب میں جہانگیر ترین نے کہا کہ ان کے گروپ میں شامل ارکان پارلیمنٹ کی تعداد 30؍ سے زیادہ ہے

شہباز شریف سے ملاقات کی تصدیق یا تردید کیے بغیر جہانگیر ترین نے کہا کہ حکمران جماعت سے تعلق رکھنے والے ان کے گروپ میں شامل ارکان قومی و صوبائی اسمبلی نے انہیں کوئی بھی سیاسی فیصلہ کرنے کا مینڈیٹ دے رکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیاست دان کی حیثیت سے وہ دیگر سیاست دانوں کے ساتھ بات چیت پر یقین رکھتے ہیں۔ ایسے رابطے سیاست کا حصہ ہیں۔

قبل ازیں مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم نے جلسے میں کوئی نئی بات نہیں کی ،مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان سے جلد نجات مل جا ئےگی ساڑھے 3سال کی تقاریرمیں عوام کے لیے کوئی خوشخبری نہیں دی گئی،کرائے کے ترجمانوں کاایساکوئی بیان نہیں جس میں مہنگائی کم ہوئی ہو،شہباز شریف سے عمران خان خوفزدہ کیوں ہیں ؟عمران خان حکومت جا چکی ہے عمران خان کہتے ہیں نوازشریف ،شہبازشریف کا پیسہ کہاں سےآیا، عوام کاپیسہ لوٹا گیا ،لوگوں کوبے روزگارکیا گیا ،

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ راتوں رات پیٹرول 12روپے مہنگا کیا گیا ،عمران خان نیب مقدما ت کی عدالتی کارروائی براہ راست دکھائیں،ان سے شہبازشریف جیسی اورنج لائن نہیں بنتی،عمران خان کو بھگوڑے کا لفظ استعمال کرنا زیب نہیں دیتا ،نیب اور ایف آئی اے کےاہلکاروں کے لیے شہزاد اکبر سبق ہے،

قبل ازیں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پٹرول بم گرانے کے بعد اب بجلی 6 روپے سے زائد مہنگی کی جارہی ہے، عوام کو "مہنگا ترین وزیراعظم” قبول نہیں، عمران نیازی گھر جائے ،عمران نیازی پٹرول، بجلی کی قیمتوں میں اضافہ واپس لیں، عوام کی مزید بددعائیں نہ لیں، خدا کا خوف کریں پہلے ہی پٹرول میں ظالمانہ اضافے سے آٹا چینی، کرائے سمیت ہر چیز کی قیمت کو آگ لگ چکی ہے پٹرول کی فی لیٹر قیمت 12 روپے اضافے کے بعد پٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی میں 4 روپے اضافہ عوام پر ایک اور ظلم ہے حکومت آئی ایم ایف کے مفاد میں قانون سازی کرلیتی ہے لیکن عوام کے ریلیف کے لئے دوتہائی کا جھوٹ گھڑلیتی ہے عمران نیازی اتحادیوں کو وزارتوں کا ریلیف دے سکتے ہیں لیکن عوام کو ریلیف دینے کے لئے کچھ نہیں؟ رواں مالی سال کے سات ماہ میں خام تیل اور آئل امپورٹ بل 11.7 ارب ڈالر کی ریکارڈ سطح پر پہنچنا تباہی کا تسلسل ہے انرجی امپورٹس میں 125 فیصد کا ہوشربا اضافہ باعث تشویش ہے

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ کاروباری برادری پریشان ، عوام بے حال اور حکمران حالت انکار میں ہیں حکومت کو عالمی منڈی میں صرف اضافہ نظر آتا ہے، کمی نظر نہیں آتی عوام کو ریلیف تو نہ مل سکا، پونے چار سال سے حکومت صرف بہانے اور پیسے بنارہی ہے حکومت عوام کو ریلیف دینے کی نہ نیت رکھتی ہے نہ اہلیت، اس سے نجات سے ہی عوام کو ریلیف مل سکتا ہے ملک اور عوام کا معاشی دیوالیہ اور حکمرانوں کی آمدن میں اضافہ ہوچکا ہے حکمران مہنگائی کو قابو کرنے کے بجائے مخالفین اور ناقدین کو قابو کرنے میں مصروف ہے جو افسوسناک ہے عوام کا چولہا نہیں جل رہا بلکہ ان کا دل جل رہا ہے، عوام کی سانس بند کرنے والے اقتدار میں رہنے کا حق کھو چکے ہیں عوام صرف اور صرف عمران نیازی سے نجات چاہتی ہے، عوام کی خواہشات کو ہم پورا کریں گے

مہنگائی کی صورتحال میں عوام کا گزارا ممکن نہیں،جہانگیر ترین کے اس بیان سے اپوزیشن نے امیدیں لگانا چھوڑدیں

:بات سے کیسے بنتے ہیں بتنگڑ:خواجہ سعد رفیق کے گھرجہانگیرترین کی آمد،خواہشات دم توڑگئیں 

وزیراعظم نے جہانگیر ترین بارے کیا رپورٹ مانگی تھی؟ بیرسٹر علی ظفر کا انکشاف

اسلام آباد ہائیکورٹ نے جہانگیر ترین بارے درخواست پر فیصلہ سنا دیا

بریکنگ..شہزاد اکبر کھل کر جہانگیر ترین گروپ کیخلاف آ گئے، مقدمہ درج کروا دیا

جہانگیر ترین کیخلاف کاروائی سے پہلے عدالت کو بتانا ہو گا،عدالت کا حکم، درخواست ضمانت واپس

جہانگیر ترین کی شوگر ملز کے‌ حوالہ سے درخواست کیوں مسترد ہوئی؟ تحریری فیصلہ جاری

جہانگیر ترین فیصلہ کر لیں پارٹی میں رہنا ہے یا نہیں، میرے ساتھ بھی زیادتی ہوتی رہی،پی ٹی آئی رہنما برس پڑے

جہانگیر ترین گروپ کی آج کس شخصیت سے ملاقات طے؟ پنجاب میں تہلکہ مچ گیا

جہانگیر ترین گروپ کا آج ہونے والا اجلاس ایک بار پھر موخر

جہانگیر ترین بارے رپورٹ وزیراعظم کو پیش،اہم شخصیت کا بڑا دعویٰ

آرڈر پر عمل نہ ہوا تو سیکریٹری داخلہ، چیف کمشنر، آئی جی اسلام آباد پیش ہوں،عدالت

جہانگیر ترین پارٹی میں ہیں یا نہیں؟ اہم شخصیت نے بڑا دعویٰ کر دیا

Shares: