باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر خان ترین اچانک لندن روانہ ہو گئے
جہانگیر خان ترین لندن طبی معائنہ کے لئے گئے ہیں، جہانگیر خان ترین علیل ہیں اور وہ لاہور کےنجی ہسپتال میں بھی چند روز زیر علاج رہے ہیں اسکے بعد گھرمنتقل ہو گئے تھے تا ہم آج وہ لندن روانہ ہو گئے ہیں جہاں وہ اپنا علاج معالجہ کروائیں گے ،نجی ٹی وی کے مطابق جہانگیر ترین کے جسم میں خون کم بن رہا تھا، جہانگیرخان ترین معدے میں السر اور دیگر بیماریوں میں مبتلا ہیں،جہانگیر ترین گزشتہ دنوں شوکت خانم اسپتال میں زیرعلاج رہے
لندن روانگی سے قبل جہانگیر خان ترین کا کہنا تھا کہ وہ علاج کے لئے لندن جا رہے ہیں ،اس سے قبل بھی جہانگیر ترین علاج کے لئے لندن جا چکے ہیں، جہانگیر ترین ماضی میں لندن گئے ہیں تو یہ خبریں آئی تھیں کہ انکی نواز شریف سے ملاقات ہوئی ہے تا ہم جہانگیر ترین نے اسکی تردید کی تھی،اور کہا تھا کہ نواز شریف کی ان سے کوئی ملاقات نہیں ہوئی،
جہانگیر خان ترین پچھلے دنوں متحرک تھے اور انہوں نے ہمخیال اراکین اسمبلی کے گروپ کے اجلاس میں بھی شرکت کی تھی، جہانگیر ترین کی شہباز شریف اور بلاول سے خفیہ ملاقات کی خبریں بھی چلتی رہی ہیں، حکومت کے خلاف اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد میں جہانگیر خان ترین کس کے ساتھ کھڑے ہوں گے،یہ تو آنے والا وقت ہی بتائے گا،
صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) و قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے جہانگیر ترین کے لئے نیک تمناؤں کا اظہارکیا ہے اور کہا ہے کہ جہانگیر ترین کی طبعیت کی ناسازی باعث تشویش ہے اپیل ہے کہ تمام اہل وطن جہانگیر ترین سمیت سب مریضوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعا فرمائیں ،دعا ہے کہ وہ جلد صحت یاب ہوں اور ان کے اہل خانہ کو پریشانی و غم سے نجات ملے۔ آمین
مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ جہانگیرترین کی طبیعت ناسازی کی خبر سن کر دکھ ہوا جہانگیر ترین کے اہل خانہ کے لیے ایک مشکل گھڑی ہے،اللہ جہانگیرترین سمیت تمام بیماروں کو صحت کاملہ عطا فرمائے،آمین
قبل ازیں جہانگیر ترین کی بیماری کی خبر سن کر قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہبازشریف اور سابق صدر پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے جہانگیر ترین کو پھول بھی بجھوائے تھے
:بات سے کیسے بنتے ہیں بتنگڑ:خواجہ سعد رفیق کے گھرجہانگیرترین کی آمد،خواہشات دم توڑگئیں
وزیراعظم نے جہانگیر ترین بارے کیا رپورٹ مانگی تھی؟ بیرسٹر علی ظفر کا انکشاف
اسلام آباد ہائیکورٹ نے جہانگیر ترین بارے درخواست پر فیصلہ سنا دیا
بریکنگ..شہزاد اکبر کھل کر جہانگیر ترین گروپ کیخلاف آ گئے، مقدمہ درج کروا دیا
جہانگیر ترین کیخلاف کاروائی سے پہلے عدالت کو بتانا ہو گا،عدالت کا حکم، درخواست ضمانت واپس
جہانگیر ترین گروپ کی آج کس شخصیت سے ملاقات طے؟ پنجاب میں تہلکہ مچ گیا
جہانگیر ترین گروپ کا آج ہونے والا اجلاس ایک بار پھر موخر
جہانگیر ترین بارے رپورٹ وزیراعظم کو پیش،اہم شخصیت کا بڑا دعویٰ
آرڈر پر عمل نہ ہوا تو سیکریٹری داخلہ، چیف کمشنر، آئی جی اسلام آباد پیش ہوں،عدالت
جہانگیر ترین پارٹی میں ہیں یا نہیں؟ اہم شخصیت نے بڑا دعویٰ کر دیا
جہانگیر ترین اور بلاول بھٹو کے درمیان ملاقات کا انکشاف:جہانگیرترین اہم ترین ہتھیاربن گئے








