جیل بھرو تحریک،گرفتار رہنماؤں کی بازیابی کی درخواست خارج

0
35
jail bharo

لاہور ہائیکورٹ نے جیل بھرو تحریک کے دوران گرفتار ہونے والے تحریک انصاف کے رہنماؤں کی بازیابی کے لیے درخواست غیر مؤثر ہونے کی بنیاد پر نمٹا دی

عدالت میں سرکاری وکیل نے تحریک انصاف کے رہنماؤں کو ایم پی او کے تحت نظر بندی کے احکامات پیش کر دیئے، لاہور ہائیکورٹ کے جج جسٹس شہرام سرور چوہدری نے اعجازچوہدری کی درخواست پرسماعت کی۔ دوران سماعت سرکاری وکیل نے ڈی سی لاہوراورآئی جی جیل کی جانب سے جاری کی جانے والی رپورٹ بھی پیش کی۔ جس پر جسٹس شہرام سرور چوہدری نے وکیل درخواست گزار سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ اب توآپ کی درخواست غیرمؤثر ہو گئی ہے

عدالت کا کہنا تھا کہ رہنماؤں کی بازیابی کے لیے درخواست وارثان کی جانب سے دائرکروائیں جس پر وکیل اعجاز چوہدری کا کہنا تھا کہ عدالت کے پاس انکی حراست کے قانونی ہونے کی جانچ کا وسیع اختیار ہے۔ جسٹس شہرام نے جواب دیا کہ آپ پاس بھی داد رسی کا فورم موجود ہے وکیل درخواست گزار سے مکالمہ کرتے ہوئے جسٹس شہرام سرور کا کہنا تھا کہ کسی پارٹی رہنما کے بجائے گرفتار ہونے والے رہنماؤں کے وارثان کو درخواست گزار بنائیں۔ وکیل درخواست گزار نے کہا کہ سپریم کورٹ آف پاکستان کے حکم کے بعد جیل بھرو تحریک اب ختم ہو چکی ہے۔ جسٹس شہرام سرور چوہدری نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اگر جیل بھرو تحریک ختم ہو چکی ہے تو پارٹی کا نوٹیفیکیشن لے کر آئیں جس پر وکیل درخواست گزار نے کہا کہ میں لے آؤں گا پیر تک کی مہلت دے دیں۔

جسٹس شہرام سرور چوہدری نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ درخواست کی سماعت پیر کے لیے نہیں رکھ سکتے کیونکہ یہ تو غیر مؤثر ہو گئی ہے وکیل درخواست گزار نے عدالت میں کہا کہ میری گزارش ہے عدالت کے پاس اختیارات ہیں۔ اس جرح پر جسٹس شہرام نے وکیل درخواست گزار کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ کیا آپ اس میں ضروری فریق ہیں؟ اپنے آپ کو شرمندہ نہ کریں، بہتر یہ ہے کہ اس درخواست پر زور نہ ڈالیں ورنہ عدالت اپنا فیصلہ سنا دے گی جو آپ کے لیے مشکلات پیدا کرے گا

سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد عمران خان نے جیل بھرو تحریک معطل کرنے کا اعلان کیا تھا تحریکِ انصاف کی جیل بھرو تحریک 22 فروری کو لاہور سے شروع ہوئی تھی

تحریک انصاف کے رہنماؤں کو جیل میں سہولیات دینے کا اعلان 

 تحریک انصاف کے رہنماء اور کارکن گرفتاری دیئے بغیر واپس روانہ 

توشہ خانہ گرفتاری سے بچنے کے لیے جیل بھرو تحریک کا شوشہ چھوڑا گیا 

 گرفتار پی ٹی آئی رہنماوں کو دوسرے شہر منتقل کرنے کا فیصلہ

عمران خان کی جاسوسی، آلات برآمد،کس کا کارنامہ؟

جیل بھرو تحریک،تحریک انصاف کا رہنما گرفتاری دینے کی بجائے بھاگ نکلا،ویڈیو

تحریک انصا ف کے رہنما شاہ محمود قریشی کو ڈسٹرکٹ جیل اٹک منتقل کیا گیا ہے جبکہ اسد عمر کو راجن پور ، محمد خان مدنی کو بہاولپور، ڈاکٹر مراد راس کو ڈی جی خان جیل منتقل کیا گیاہے ۔سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کو بھکر جیل میں منتقل کیا گیا ہے لیہ جیل میں 24 کارکنان ، بھر میں 24 اور راجن پور جیل میں 25 کارکنان کو منتقل کیا گیا ہے

Leave a reply