باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف نے جیل بھرو تحریک ختم کی تو گرفتار کارکنان و رہنماؤں کی رہائی کے لئے عدالت سے رجوع کیا، عدالت نے گزشتہ روز تمام گرفتار رہنماؤں کو رہا کرنے کا حکم دیا جس کے بعد تحریک انصاف کے رہنما رات گئے رہا ہو گئے،
رہائی پانے والوں میں شاہ محمود قریشی، اسدعمر، اعظم سواتی، زلفی بخاری اور فیاض الحسن چوہان سمیت دیگر رہنما شامل ہیں ،رہائی کے بعد شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے سے حق کی فتح ہوئی ہے 2018 میں ہماری جیت نا مکمل تھی جیسے اب مکمل کیا جائے گا جیل جانے سے ہمارے حوصلے مزید بلند ہوگئے ہیں
تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر کا کہنا تھا کہ مجھے فخر ہے کہ میں نے پاکستان کے بہتر مستقبل کے لیے جیل کاٹی ہے ، 10 دن جیل میں رہنے سے ہم مزید مضبوط ہوگئے ہیں ، جیل بھرو تحریک کے دوران تحریک انصاف کے کارکنوں نے جو ہمت و حوصلہ دکھایا ہے وہ ہمارا فخر ہے
تحریک انصاف کے رہنما زلفی بخاری کا رہائی کے بعد کہنا تھا کہ جیل بھرو تحریک کے تمام گرفتار قائدین جیل سے رہا ہو چکے ہیں،جیل بھرو تحریک کے تحت گرفتاریاں دینے والوں کے مشکورہیں،جیل بھرو تحریک مہنگائی کے خلاف اور الیکشن تاریخ لینے کے لیے چلائی گئی،سپریم کورٹ کا انتخابات سے متعلق حکم نامہ خوش آئند ہے عمران خان کی بہترین حکمت عملی کی بدولت ملک کا رخ الیکشن کی جانب مڑ چکا
تحریک انصاف کے رہنماؤں کو جیل میں سہولیات دینے کا اعلان
تحریک انصاف کے رہنماء اور کارکن گرفتاری دیئے بغیر واپس روانہ
توشہ خانہ گرفتاری سے بچنے کے لیے جیل بھرو تحریک کا شوشہ چھوڑا گیا
گرفتار پی ٹی آئی رہنماوں کو دوسرے شہر منتقل کرنے کا فیصلہ
عمران خان کی جاسوسی، آلات برآمد،کس کا کارنامہ؟
جیل بھرو تحریک،تحریک انصاف کا رہنما گرفتاری دینے کی بجائے بھاگ نکلا،ویڈیو