جیل سے رہائی کے بعد خواجہ سعد رفیق نے پریس کانفرنس میں کیا بڑا اعلان، کہا بدلہ نہیں لیں گے لیکن یہ کام کرنا ہو گا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پیرا گون سیکنڈل کیس میں جیل سے رہا ہونے کے بعد مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پہلے سے زیادہ استقامت کے ساتھ نواز شریف اور اپنی پارٹی کے ساتھ کھڑے ہیں:
خواجہ سعد رفیق کا مزید کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن اعتدال پسند جماعت ہے،پاکستان میں غربت میں اضافہ ہوا ہے،ہمیں کسی سے کوئی بدلہ نہیں لینا، میں تمام کارکنان کا شکریہ ادا کرتا ہوں،ہم نے کارکنان کو استقبال کے لئے آنے سے روکا تھا.
خواہجہ سعد رفیق کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان صاحب ہماری آپ سےدشمنی نہیں ہے،عمران خان کی حکومت گرانےمیں کوئی دلچسپی نہیں،پاکستان بدلوں اورانتقام کامتحمل نہیں ہوسکتا،احدچیمہ 25ماہ سےکیمپ جیل کی سلاخوں کے پیچھے پڑا ہے،فواد حسن فواد کا جرم کیا تھا نیب اورپاکستان اکٹھے نہیں چل سکتے،وقت آگیا ہےکہ پاکستان کی جمہوری قوتیں ایسے قوانین کوختم کریں،نیب کوختم ہونا ہو گا، ہمارے اورپیپلزپارٹی کےدورمیں کوئی سیاسی قیدی نہیں تھا،موجودہ حکومت کا دور سیاسی قیدیوں سےبھراپڑاہے،تحریک انصاف کامینڈیٹ جعلی ہے،پاکستان میں یرغمال جمہوریت کا سورج ضرور طلوع ہوگا جنہوں نے جھوٹے ووٹوں کو سپورٹ کیا وہ لوگ نادم ہوں گے انشاء اللہ
تعلیمی ادارے بند، میٹرک اور انٹر کے امتحانات ہوں گے کب؟ سعید غنی نے کیا بڑا اعلان
کرونا وائرس، سندھ حکومت نے انتہائی اقدامات کا فیصلہ کر لیا،بین الصوبائی بارڈر ہوں گے بند
گائے کا پیشاب پینے سے کرونا وائرس ہو گا ختم،ہندو مہاسبھا کے صدر کے علاج پر سب حیران
بھارت میں کرونا کے 44 مریض، مندر میں بتوں کو بھی ماسک پہنا دیئے گئے
قبل ازیں خواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلمان رفیق کوڈسٹرکٹ جیل لاہور سے رہا کر دیا گیا اس موقع پر ن لیگی کارکنان کی بڑی تعداد موجود تھی،کارکنان نے رہائی کے موقع پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں