مزید دیکھیں

مقبول

مستونگ ، پولیس ٹرک پر دھماکہ، 3 اہلکار شہید، 16 زخمی

بلوچستان کے علاقے مستونگ میں شمس آباد...

کراچی میں گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان

کراچی: محکمہ موسمیات نے اتوار 20 اپریل سے شہر...

ناقص فارم،بابراعظم سےپشاور زلمی کی کپتانی بھی لینے کا مطالبہ

پاکستان سپر لیگ میں ناقص فارم اور کارکردگی...

پارلیمنٹ کی خصوصی کمیٹی نے آئینی ترمیم کا مسودہ منظور کرلیا

آئینی ترمیم سے متعلق پارلیمنٹ کی خصوصی کمیٹی کا اجلاس ہوا

اجلاس کی صدارت پیپلز پارٹی کے رہنما سید خورشید شاہ نے کی،ن لیگ، پیپلز پارٹی، ایم کیو ایم، ق لیگ کے نمائندے اجلاس میں شریک ہیں،تحریکِ انصاف، جے یو آئی، مجلس وحدت مسلمین کے نمائندے ابھی تک اجلاس میں نہیں پہنچے،سینیٹر عرفان صدیقی راجہ پرویز اشرف اور شیری رحمان اجلاس میں شریک ہیں،وفاقی وزیر رانا تنویر، سید امین الحق ، سینیٹر انوشہ رحمان بھی اجلاس موجود ہیں،چوہدری سالک حسین ، اعجاز الحق خالد حسین مگسی اور شاہدہ اختر علی بھی اجلاس میں شریک ہیں

پارلیمان کی خصوصی کمیٹی نے 26 ویں آئینی ترمیم کا مسودہ متفقہ طور پر منظور کر لیا، آئین پاکستان کی 26 شقوں میں تبدیلی کی جائے گی،اجلاس کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ مسودے کو متفقہ طور پر منظور کر لیا گیا، سمندر پار پاکستانیوں کو الیکشن لڑنے کی تجویز پر اتفاق کیا گیا ہے،کامیابی کے بعد 3ماہ میں اورسیز پاکستانیوں کو دوسرے ملک کی شہریت چھوڑنا ہو گی ،خصوصی کمیٹی کی جانب سے منظور کیے گئے مسودے کی منظوری کابینہ دے گی،سپریم کورٹ کے فیصلے سے متعلق مجھے علم نہیں،

جب تک قومی اسمبلی و سینیٹ میں مسودہ پیش نہیں ہوتا کوئی مسودہ حتمی نہیں ہوگا ،فاروق ستار
ایم کیو ایم کے رہنما فاروق ستار نےخصوصی کمیٹی اجلاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج تمام جماعتوں نے مسودے پر اتفاق کیا، آج جو ڈرافٹ فائنل ہوا یہی حتمی ہے،سمندر پار پاکستانیوں کو الیکشن لڑنے کا حق دیا جائے یہ ہماری تجویز ہے، اس تجویز پر بیشتر ارکان نے اتفاق کیا ،تقریباً مسودہ پر اتفاق رائے ہوگیا ہے،کل کا جو ڈرافٹ ہے وہ قابل قبول ہے، تحریک انصاف نکات پر مخالفت نہیں کرہی ہے،تحریک انصاف سیاسی بنیادوں پر اپنی پالیسی کے مطابق مخالفت کررہی ہے، جب تک قومی اسمبلی و سینیٹ میں مسودہ پیش نہیں ہوتا کوئی مسودہ حتمی نہیں ہوگا ،لیکن یہ مسودہ قبل از پیشگی انتہائی فائنل مسودہ ہے، فاروق ستار

پیپلز پارٹی کے رہنما سید خورشید شاہ نے پارلیمانی خصوصی کمیٹی اجلاس سے قبل میڈیا سے مختصر بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسی ترمیم کی مہم کے لیے بی بی پاکستان آئی تھیں،بلاول بھٹو جو بھی فیصلے کریں گے وہ حتمی ہوں گے، انشاء اللّٰہ آئینی ترمیم ہو جائے گی، جلد بازی اچھی نہیں ہوتی، ہر کام آرام سے ہی کرنا چاہیے،یہ وہ ترمیم ہے جس کے لیے آج کے دن ہمارے 177 ورکرز شہید ہوئے تھے، ہم اس قربانی کو کبھی رائیگاں نہیں جانے دیں گے،ہم نے کل بھی کھل کر پارلیمنٹ میں حالیہ واقعات کی مذمت کی، آج بھی پوری پارلیمانی پارٹی نے اغواء اور گرفتاریوں کی مذمت کی، ہمیں اور پارلیمنٹ کو اپنے فیصلے کھل کر کرنے کی بھرپور اجازت ہونی چاہیے، امید ہے آج پی ٹی آئی والے اپنا مسودہ ہمیں دے دیں گے۔

مسلم لیگ ن کے سینیٹر عرفان صدیقی کا کہنا تھا کہ کمیٹی کی سربراہی ایک سید زادہ کر رہا ہے۔انکے تجربے اور سیاسی بصیرت پر اعتماد ہے،سادات کا تصوف دور تک جاتا ہے،خصوصی کمیٹی کی آج دسویں میٹنگ ہے، شاہ صاحب پھونک ماریں گے اور معاملات ٹھیک ہو جائیں گے،صحافی نے عرفان صدیقی سے سوال کیا کہ مولانا فضل الرحمان نے رات جو پھونک ماری ہے اس کا کوئی اثر ہوا ، جس پر عرفان صدیقی نے کہا کہ یہ مولانا صاحب سے پوچھیں، میں اس میٹنگ میں نہیں تھا

وزیراعظم ،بلاول کی مولانا کے در پر حاضری،مولانا نے کھری کھری سنا دیں

نمبر گیم پوری،پی ٹی آئی اراکین اغوا،کیا عمران خان رہا ہوں گے؟

قومی اسمبلی اجلاس، ایوان میں بلاول کی عمر ایوب، بیرسٹر گوہر سے ملاقات

آئینی ترمیم کیلئے سینیٹرز کو ہراساں،معاملہ سینیٹ پہنچ گیا،خاتون رکن رو پڑی

پاسپورٹ کے اجرا میں تاخیر،قومی اسمبلی میں سوال،عطا تارڑ کا جواب

آئینی ترمیم میں ہزارہ صوبہ شامل کیا جائے،خیبر پختونخوا کا نیا نام قبول نہیں،سردار یوسف

لاہور:پاکستان کوکلئیر ویلفیئر آرگنائزیشن کا پہلا باضابطہ اجلاس،اہم فیصلے کئے گئے

پیدائشی سماعت سے محروم بچوں کے کامیاب آپریشن کے بعد”پاکستان زندہ باد” کے نعرے

نواز شریف سے بھارتی صحافیوں کے وفد کی ملاقات

آئینی ترمیم ،حکومت تیار،کل سینیٹ میں پیش کی جائے گی

ممتاز حیدر
ممتاز حیدرhttp://www.baaghitv.com
ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں Follow @MumtaazAwan