چاہتے ہیں جلد سے جلد منتخب حکومت آئے،احسن اقبال

ملکی معیشت کو مستحکم کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کرے
0
53
Ahsan Iqbal

ن لیگی رہنما، احسن اقبال کی سربراہی میں ن لیگ کے چھ رکنی وفد نے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ سے ملاقات کی وفد میں احسن اقبال، سینیٹر اعظم نزیر تارڑ، زاہد حامد، رانا ثنااللہ ،عطاء تارڑ، اسد جونیجو شامل تھے،ملاقات میں ن لیگی وفد سے انتخابات کے شیڈول، تاریخ اور الیکشن کے روڈ میپ پر مشاورت کی گئی

ن لیگی رہنما، سابق وفاقی وزیر احسن اقبال نے الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا ٹاک کرتے ہوئے کہا کہ آج ن لیگ کا وفد ای سی پی کی دعوت پر آیا اور تجاویز پیش کیں ،ہم نے کہا سی سی آئی کے اجلاس کے بعد مردم شماری کروانے کے پابند ہیں ،الیکشن کمیشن نے ہماری تجویز پر یقین دہانی کروائی ہے ،ہم نے کہا ہے الیکشن میں پیسہ لگانے کے لئے مؤثر اقدامات کئے جائیں ،ہم نے انتخابی عمل کی شفافیت کی بھی تجویز دی ہے کہا ہے کہ 2018 کے الیکشن کے نتائج والا معاملہ نہ ہو،خواتین ووٹرز کی رجسٹریشن کے لئے الیکشن کمیشن اقدامات کرے ،پی ٹی آئی کا مردم شماری کو نظر انداز کرنے کا مطالبہ سمجھ سے بالا تر ہے ،ضروری ہے کہ آئین اور قانون کے دائرے میں جلد حلقہ بندیاں ہوں اور جلد از جلد انتخابات ہوں ،ہم یہ چاہتے ہیں کہ پاکستان میں جلد سے جلد ایک  منتخب حکومت آئے اور پھر آئینی اور جمہوری طور پر منتخب ہونے کے بعد ملکی معیشت کو مستحکم کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کرے

الیکشن کمیشن کا سیاسی جماعتوں سے مشاورت سے متعلق اعلامیہ جاری 

 غیر حاضری کی صورت میں آئندہ عام انتخابات میں انتخابی نشان کے حصول کے لئے پی ٹی آئی کو نااہل قرار دیا جا سکتا ہے 

سیما کو گرفتاری کے بعد ضمانت مل گئی 

ضمانت ملی تو ملک کے بعد مذہب بھی بدل لیا،

سیما کو واپس نہ بھیجا تو ممبئی طرز کے حملے ہونگے،کال کے بعد ہائی الرٹ

 سیما حیدر کے بھارت میں گرفتاری کے ایک بار امکانات

پب جی پارٹنر ، سیما اور سچن ایک بار پھر جدا ہوا گئے

علاوہ ازیں جمعیت علماء اسلام کے 7 رکنی وفد کی سینیٹر مولانا عبدالغفورحیدری کی قیادت میں چیئرمین الیکشن کمیشن سے ملاقات کی۔ ملاقات میں سینیٹر کامران مرتضیٰ ، مولانا عطاء الحق درویش ، جلال الدین ایڈوکیٹ ، راوعبدالقیوم ، عطاء اللہ شاہ ایڈوکیٹ ،نوراحمد ودیگر موجود تھے ۔اس موقع پرآئندہ انتخابات کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال گیا ۔جمعیت علماء اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل سینیٹر مولانا عبدالغفورحیدری نے کہا کہ جمعیت آئین کی دی ہوئی مدت میں صاف وشفاف الیکشن چاہتی ہے ۔2018 کے بدترین انتخابات کی تاریخ نہیں دھرانی چائیے۔

Leave a reply