جعلی پائلٹ لائسنسز اسکینڈل مرکزی ملزم کیخلاف اہم پیش رفت

0
79

جعلی پائلٹ لائسنسز اسکینڈل :مرکزی ملزم کیخلاف
باغی ٹی وی ؛ جعلی پائلٹ لائسنسز وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے کے ڈائریکٹر عامر فاروقی کا کہنا ہے کہ جعلی پائلٹ لائسنس اسکینڈل کی تحقیقات میں پیشرفت ہوئی ہے، گرفتار ملزم عدیل آفتاب کے خلاف منی کانڈرنگ کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

عامر فاروقی نے کہا کہ ملزم نے پائلٹ اور فلائنگ کلب سے پیسے لیے، رشوت کی رقم سے مختلف املاک خریدی اور اکاؤنٹس میں پیسے جمع کیے۔ڈائریکٹر ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزم نے امریکا، برطانیہ سمیت کئی ممالک کے ٹورز بھی کیے۔

عامر فاروقی نے کہا کہ ملزم پہلے ہی درج مقدمے میں ایف آئی کے ہاتھوں گرفتار ہے۔

یاد رہے 15 مارچ کو ایف آئی اے نے جعلی پائلٹ لائسنسز اجرا کیس کے مرکزی ملزم سید عدیل آفتاب کو گرفتار کیا تھا ، ملزم نے ساتھیوں کے ساتھ مل کر جعلی لائسنس جاری کر کے 1 کروڑ 55 لاکھ روپے وصول کیے۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ایڈیشنل ڈائریکٹر لائسنسنگ محمد اعظم کو بھی نئے مقدے میں نامزد کیا گیا، ڈائریکٹر ایف آئی اے عامر فاروقی نے بتایا کہ محمد اعظم نے ترقی کے لیے خود کو بھی امتحان میں پاس کیا۔

اس سلسلےمیں نئی ایف آئی آر میں مجموعی طور پر 8 ملزمان نامزد کیے گئے ہیں، جب کہ مرکزی ملزم عدیل اس سے ہلے 4 مقدمات میں بھی شامل ہے

Leave a reply