احتساب عدالت میں سابق صدر کے کیس سمیت اہم کیسز کی سماعت کیوں نہ ہو سکی؟

0
48

احتساب عدالت میں سابق صدر کے کیس سمیت اہم کیسز کی سماعت کیوں نہ ہو سکی؟

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق احتساب عدالت اسلام آباد میں جج محمد بشیر کے چارج چھوڑنے کی وجہ سے اہم کیسز کی سماعت نہ ہو سکی

سابق صدر آصف علی زرداری کی جائیداد منجمند کرنے کے خلاف درخواست پر سماعت ہونی تھی ،تا ہم احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کے چارج چھوڑنے پر سماعت ملتوی کر دی گئی کیس کی سماعت 13 اپریل کو ہو گی،نیب نے آصف زرداری کے کلفٹن کراچی میں گھر کو 12 فروری 2020 کو منجمد کیا تھا۔

بے نامی اثاثے، کاروائی کا آغاز،ن لیگی سینیٹر کی چھ ہزار کنال زمین ضبط

آصف زرداری کی ہمیشرہ کی نااہلی سے متعلق درخواست کا فیصلہ کب سنایا جائیگا؟

آصف زرداری کی بہن فریال تالپور کو ملی بڑی "خوشخبری” پیپلز پارٹی کا جشن

سابق چیئرمین اوگرا توقیر صادق و دیگر کے خلاف ایل پی جی کوٹہ کیس میں مبینہ طور پر رشوت لینے سے متعلق ریفرنس ،کیس کی سماعت بغیر کاروائی ملتوی کر دی گئی سماعت احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کے چارج چھوڑنے پر ملتوی کی گئیکیس پر سماعت 12 اپریل کو دوبارہ کی جائے گی

Leave a reply