اسلام آباد:وہ آئے اور چلے گئے :ملک بھر سے جماعت اسلامی کے کارکنان کو اسلام آباد بلا کرواپس بھیج دیا:کارکن مایوس ہوگئے،
ہنگائی کے خلاف یوتھ مارچ میں خطاب کے دوران امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے دھرنا ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ کچھ عرصہ بعد نوجوانوں کو ڈی چوک بلائینگے اور اگلی بار نوجوان گھر والوں کو ساتھ لیکر ڈی چوک آئیں۔
ڈی چوک میں یوتھ مارچ کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا تھا کہ آج حکومت کو بھرپور وارننگ دے دی ہے ،حکومت نے کرتوت ٹھیک نہ کئے تو قوم کا ہاتھ اور حکمرانو کا گریبان ہو گا۔
ادھر اسلام آباد ڈی چوک سے ملنے والی اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ ملک بھر سے آنے والے جماعت کے کارکنان کو اس وقت سخت دھچکا لگا جب سراج الحق نے دھرنا ختم کرنے کا اعلان کیا، اکثرکارکنان کا کہنا تھا کہ ہمیں جب بلایا جاتا ہے توکشتیاں جلانے کا حکم دےکر بلایا جاتا ہے مگرجب ہم کشتیاں جلا کرآجاتےہیں تو پھرہمیں اوندھے منہ پیچھے کو دھکا دے دیا جاتا ہے ، بعض کا کہنا تھا کہ ہم نے وقت ضائع کیا ، پیشہ لگایا لیکن صلہ یہ ملا کہ جب ہم کشتیاں جلا کر بیٹھ گئے اور دھرنا دے دیا تو ہمیں کہہ دیا گیا کہ چلو گھروں کو لوٹ جاو
قبل ازیں جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق کی سربراہی میں مہنگائی کے خلاف مارچ اسلام آباد پہنچا،کارکنوں نے ڈی چوک میں لگی خاردارتاریں اور رکاوٹیں ہٹا دیں اور دھرنا دے دیا تھا۔
ڈی چوک پرپولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی جبکہ مظاہرین نے پارلیمنٹ ہاؤس جانے کی کوشش کی تھی۔
اطلاعات کے مطابق جماعت اسلامی نے اسلام آباد کے مشہورڈی چوک میں دھرنا دے دیا ہے اوراس دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے کہا ہے کہ تبدیلی سرکار ملک کو 30سال پیچھے لے گئی ہے، پارلیمنٹ میں بیٹھے لوگ صرف اپنی ذات کا سوچتے ہیں۔
امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے اسلام آباد میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پٹرول مافیا نے تین سو پچاس ارب، ایل این جی مافیا نے سو ارب کمالئے اور عوام کا کوئی پرسان حال ہی نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ میں اوورسیز پاکستانیوں کی نمائندگی ہونی چاہیئے،حکومت نے پہلے نوجوانوں سےہاتھ کیا اب اوورسیز پاکستانیوں کو دھوکا دینا چاہتےہیں،کرپشن فری پاکستان صرف جماعت اسلامی بناسکتی ہے،پناما ہو یا پنڈورا پیپرز انہی تین جماعتوں کے لوگوں کانام ہیں۔
سراج الحق نے اس موقع پر کہا ہے کہ جماعت اسلامی یہ سمجھتی ہےکہ اس مہنگائی نے سب کو متاثر کیا ہے اوراس کے اثرات بہت گہرے ہیں اوراگراس پرقابو نہ پایا گیا توناقابل تلافی نقصان پہنچ سکتا ہے ،
ادھراسلام آباد سے ذرائع کے مطابق جماعت اسلامی نےڈی چوک پردھرنادےدیا ہے اور اس دوران اس ریلی کےشرکاءنےڈی چوک پرلگی رکاوٹیں ہٹادیں ہیں،
ادھر اسلام آباد سے ملنے والی اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ دھرنے کی وجہ سے پولیس کی اضافی نفری ڈی چوک طلب کرلی گئی ہے اوریہ بھی کہا جارہا ہے کہ جماعت اسلامی کی قیادت کسی بھی وقت اپنے اگلے لائحہ عمل کا اعلان کرسکتی ہے