جماعت اسلامی کے تحت، بد ترین لوڈشیڈنگ ، کے الیکٹرک کی نا اہلی و نا قص کارکردگی کیخلا ف آج شاہراہ فیصل پر دھرنا دیا جائے گا

0
35

جماعت اسلامی کے تحت سخت گرمی میں بد ترین لوڈشیڈنگ ، کے الیکٹرک کی نا اہلی و نا قص کارکردگی کے باوجود وفاقی حکومت اور نیپرا کی جانب سے کے الیکٹرک کی سرپرستی کے خلاف احتجاجی تحریک کے سلسلے میں پر امن احتجاج اور دھرنوں کا سلسلہ جاری ہے ۔ ضلع غربی کے تحت اورنگی ٹائون اور ضلع شرقی کے تحت گلستان جوہر میں زبردست احتجاجی دھرنوں کے بعد آج بروز جمعہ 11جون کو شام 5 بجے ضلع ائیر پورٹ کے تحت اسٹار گیٹ مین شاہراہ فیصل پر دھرنا دیا جائے گا ۔
جس سے امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن اور ضلع ائیر پورٹ کے امیر توفیق الدین صدیقی سمیت دیگر رہنما خطاب کریں گے ۔جبکہ احتجاجی مہم کے شیڈول کے مطابق ہفتہ 12جون کو کے الیکٹرک کے ہیڈ آفس گذری پر احتجاجی دھرنا دیا جائے گا ۔
جس میں شہر بھر سے شدید گرمی میں بجلی کی طویل بندش کے باعث کے الیکٹرک کے ستائے ہوئے عوام بڑی تعداد میں شرکت کریں گے ۔

کے الیکٹرک ہیڈ آفس پر دھرنے کی تیاریاں اور انتظامات تیزی سے جاری ہیں ، کے الیکٹرک کے خلاف عوام کے اندر شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے ۔ کے الیکٹرک کے خلاف جماعت اسلامی کی احتجاجی مہم کو عوام کے اندر بڑی پذیرائی مل رہی ہے ۔ اضلاع کی سطح پر ہونے والے دھرنوں میں بھی 12جون کو کے الیکٹرک ہیڈ آفس کے گھیرائو اور دھرنے کی دعوت دی گئی اور شہربھر میں جماعت اسلامی کے تحت جاری حقوق کراچی تحریک اور کے الیکٹرک کے خلاف احتجاجی مہم کے سلسلے میں کارکنان اور ذمہ داران عوام سے رابطے کر رہے ہیں ۔
جماعت اسلامی واحد سیاسی جماعت ہے جو اہل کراچی کے احساسات و جذبات کی ترجمانی کرتے ہوئے 3کروڑ سے زائد لوگوں کے مسائل کے حل کے لیے موثر اور توانا آواز اُٹھا رہی ہے ۔ کے الیکٹرک اور وفاقی و صوبائی حکومتوں کی نا اہلی اور عوام دشمنی کو بے نقاب کر رہی ہے۔

Leave a reply