جماعت اسلامی نے اقلیتی حقوق کمیشن بنانے کا مطالبہ کردیا

جڑانوالہ واقعہ پاکستان کے تشخص کے خلاف سازش تھی
Jamaat E Islami

امیر جماعت اسلامی پاکستان کے سرپراہ سراج الحق نے کہا ہے کہ اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے اقلیتی امور کمیشن بنایا جائے جبکہ امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جڑانوالہ واقعہ پاکستان کے تشخص کے خلاف سازش تھی اور منعقدہ کنونشن میں مذاہب کے احترام سے متعلق سفارشات تیار کی جائیں گی۔

انہوں نے کہا کہ نفرت انگیز تقاریر پر پابندی لگنی چاہیے جبکہ پولیس اور مقامی انتظامیہ پرتشدد کارروائیاں روکنے میں ناکام رہی ہے، سراج الحق نے کہا کہ اقلیتوں کی حفاظت ہم سب کی ذمہ داری ہے۔ دوسری جانب آج پاکستان استحکام پاکستان پارٹی کے پیٹرن انچیف جہانگیر خان ترین مسیحی برادری سے اظہار یکجہتی کے لئے جڑانوالہ پہنچے تھے

مزید یہ بھی پڑھیں؛
غریب بچے اچانک خوشی سے جھوم اٹھے، جب ایک ٹوٹا کھلونا کباڑ سے نکلا
توشہ خانہ فوجداری کیس میں عمران خان کی اپیل پر سماعت آج ہو گی
ڈریپ نے دواؤں کی قیمت میں اضافے کی تردید کر دی
ہمبنٹوٹا،پاکستان نے افغانستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد میچ اپنے نام کر دی
جبکہ جہانگیر خان ترین نے متاثرہ گھروں اور چرچز کا دورہ کیا اور متاثرین سانحہ جڑانوالہ سے ملاقات کی ، سربراہ آئی پی پی جہانگیر خان ترین نے واقعہ پر افسوس کا اظہار کیا اور متاثرین کی بحالی کے لئے ایک کروڑ روپے امداد کا اعلان بھی کیا،

Comments are closed.