یوٹیوبر جمیل فاروقی کا مزید دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

0
122

یوٹیوبر جمیل فاروقی کیس کی سماعت اسلام آباد کی مقامی عدالت میں ہوئی

اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے یو ٹیوبرجمیل فاروقی کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظورکرلیا گیا، عدالت نے دو روز بعد جمیل فاروقی کو پیش کرنے کا حکم دے دیا، جمیل فاروقی کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کر دیا گیا،

جمیل فاروقی کی جانب سے میاں علی اشفاق ایڈووکیٹ نے دلائل دیئے کراچی ائیر پورٹ پر جمیل فاروقی کی ریکارڈ کی گئی ویڈیو جج کو دکھا دی گئی، انصاف لائرز فورم کے وکلاء کمرہ عدالت میں موجود تھے میاں علی اشفاق ایڈووکیٹ نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان جنگی حالات میں نہیں اور نہ ہی یہ افغانستان ہے، یہ نہیں ہو سکتا کہ سرکاری اداروں کی کارکردگی پر بات نہ ہو،عوام کے ٹیکس سے تنخواہ لینے والے افسران، عوام کو جوابدہ ہیں، آپ کے پاس موبائل ہے، آپ وٹس ایپ بھی استعمال کرتے ہوں گے، لیکن کورٹ میں بیٹھے ہوئے استعمال نہیں کرتے ہوں گے،مجسٹریٹ نے ایف آئی آر درج کراتے ہوئے ڈیوٹی ٹائم پر وٹس ایپ استعمال کرنے کا دعویٰ کیا ہے،

میاں علی اشفاق ایڈووکیٹ نے کہاکہ ایف آئی اے کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کروں گا،اسلام آباد ہائی کورٹ نے جس سیکشن کو کالعدم قرار دیا،وہی سیکشن دوبارہ لگا دیا گیا،حامد میر صاحب ،روف کلاسرا صاحب اور عامر متین صاحب کے ٹارچر کے حوالے سے خبروں، تجزیوں اور تبصروں کا ٹرانسکرپٹ عدالت کے سامنے رکھ دیا گیا اور جج سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے آزادی سے ، آزادی سے، آزادی سے، ایمانداری اور قابلیت سے فیصلہ دینا ہےدنیا کی بدترین جیلوں میں قیدیوں کے ساتھ غیر انسانی سلوک کیا گیا،پوری دنیا نے ان جیلوں میں ہونے والے ظلم پر آواز اٹھائی تھی،

دوران دلائل میاں علی اشفاق ایڈوکیٹ نے کہا کہ اگر میں یہاں کسی ایف آئی اے والے کو ننگا کردوں تو؟ جس پرایف آئی اے افسران نے احتجاج کیا کمرہ عدالت میں تلخ ماحول بن گیا ،

شہباز گل کی گرفتاری، پی ٹی آئی کے ڈنڈا بردار کارکن بنی گالہ پہنچ گئے

شہباز گل کی گرفتاری پی ٹی آئی نے عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کر لیا

نعرے ریاست مدینہ کےاورغلامی امریکہ کی واہ شہبازگل باجوہ

شہباز گل پر ایسا تشدد ہوا جو بتایا جا سکتا اور نہ دکھایا جا سکتا ہے، بابر اعوان

جمیل فاروقی بھی پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی طرح یو ٹرن کے ماہر نکل

Leave a reply