کندھ کوٹ جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں نے جلسہ کرکے دنیا کو بتا دیا ہے انشا اللہ کامیابی جمعت علما اسلام کی ہوگی.
مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ سندھ کے لوگ گواہی دینگے ہر روز لوگ اغوا ہوتے ہیں ہر روز لوگ قتل ہوتے ہیں،ہم نے اس ملک میں تبدیلی لانی ہے. پاکستان کی معیشت مین کبھی ایسا نہیں ہوا جیسے گزشتہ پانچ سالوں میں ہوا، دھاندلی کرکے اسے لایا گیا ووٹ چوری کرکے اسے لایا گیا، ہمارے پڑوس میں سے آج امریکا شکست کھا چکا ہے، پاکستان کی آواز میں طاقت ڈالو ،ہمیں امن چاہیے ہمیں آزادی چاہیے خوشحال معشیت چاہیے اس کے لیے سوچ اور نظرئے کی ضرورت ہے.ہم نے ملک کلمہ طیبہ کی بنیاد پر حاصل کیا تھا،کیا ہم نے کلمے کا حق ادا کیا؟کیا کلمے کا اس قوم پر کوئی حق نہیں؟آئین کہتا ہے حاکمیت اللہ کی ہوگی، اسلام پاکستان کا مذہب ہوگا،آئین کہتا ہے قانون سازی قرآن و سنت کے تابع ہوگی،آئین کہتا ہے قرآن و سنت کے خلاف کوئی قانون سازی نہیں ہوگی،یہ لوگ پاکستان پر مسلط کیے جاتے ہیں تاکہ معیشت کو تباہ کردیا جائے،جس طرح معیشت گزشتہ 5سال میں تباہ ہوئی ویسے کبھی نہیں ہوئی،ان کو دھاندلی اور ووٹ چوری کرکے لایا گیا،جنہوں نے ملکی معیشت کو تباہ کیا امریکہ ان کی پشت پر ہے،ہم نے یہاں امریکہ کو چلنے دیا نہ کسی اور کو،پاک افغان تعلقات خراب کرنے کی بات کی جاتی ہے،ہم نے دنیا میں امن کی بحالی میں اپنا واضح مؤقف دیا.
مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ہمارے ملک میں باہر سے فتنہ گر لا کر مسلط کر دیا گیا،عمران خان نے ملک کی معیشت کو تباہ کر دیا،ایک وقت تھا جب جمیعت کمزور تھی، اب جمیعت طاقتور قوت ہے، کوئی مائی کا لعل کسی غریب کی طرف ٹیڑھی آنکھ سے دیکھے گا، ہم اُس کی آنکھ اکھیڑ دینگے، کسی طاقتور کا ہاتھ غریب کے گریبان تک جائے گا، ہم وہ ہاتھ توڑ دینگے،غریبوں کو تحفظ ملے گا، امن آئے گا، معیشت بہتر ہو گی.
ہم حرکت میں آگئے تو کوئی کرسی نہیں بچا سکےگا،مولانا فضل الرحمان
بھارتی وزیر خارجہ کے دورہ ایران سے شکوک و شبہات میں اضافہ ہو رہا،مولانا فضل الرحمان
مولانا فضل الرحمان اور ایمل ولی کو نشانہ بنانے کا ارادہ رکھنے والے دو خود کش حملہ آور گرفتار
مسلم لیگ ن نے عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے سابق دیور احمد رضا مانیکا کو بھی ٹکٹ جاری کر دیا
عام انتخابات، آصفہ انتخابی مہم چلانے کے لئے میدان میں آ گئیں
صارفین کا کہنا ہے کہ "تنظیم سازی” کرنے والوںکو ٹکٹ سےمحروم کر دیا گیا
عام انتخابات، پاکستان میں موروثی سیاست کا خاتمہ نہ ہو سکا،
سماعت سے محروم بچوں کے والدین گھبرائیں مت،آپ کا بچہ یقینا سنے گا