مسلم لیگ ق کے رہنماؤں چوہدری شجاعت حسین اور چوہدری پرویزالہیٰ نے کہا ہے کہ ق لیگ بھارتی جارحیت کے خلاف حکومت اورپاک فوج کےشانہ بشانہ کھڑی ہے،
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ اپنی قراردادوں کی دھجیاں اڑانےپرخاموش تماشائی نہ رہے، یاسین ملک کوطبی سہولت اورکشمیری حریت پسندرہنماؤں کورہاکیاجائے،
چوہدری شجاعت حسین اور چوہدری پرویز الہیٰ نے کہاکہ عالمی برادری بھارتی ظلم وبربریت کانوٹس لے، واضح رہے کہ جموں کشمیر کی خصوصی حیثیت والی دفعات ختم کرنے پر پوری کشمیری و پاکستانی قوم سراپا احتجاج ہے، مقبوضہ کشمیر میں کرفیو نافذ اور پوری حریت قیادت نظربند اور جیلوں میں قید ہے،