جمشید چیمہ ایک بار پھر گرفتار

پہلے ہمارے ساتھ جیل میں سیاسی قیدیوں کی بجائے جنگی قیدیوں والا سلوک روا رکھا گیا
0
45
jamshed cheema

تحریک انصاف کے سابق رہنما جمشید چیمہ کو دوبارہ گرفتار کر لیا گیا

جمشید چیمہ کو عمران خان کی گرفتاری کے بعد ہونیوالے جلاؤ گھیراؤ کے بعد گرفتار کیا گیا تھا، انہوں نے رہائی کے بعد تحریک انصاف چھوڑنے کے حوالہ سے پریس کانفرنس کی تھی، رہائی کے بعد انہوں نے سیاسی سرگرمیاں‌ ترک کر دی تھی، استحکام پاکستان پارٹی میں شامل ہونے کے حوالہ سے خبروں پر بھی انہوں نے تردید کی تھی،

آج جمشید چیمہ کو دوبارہ گرفتار کر لیا گیا ہے، سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے جمشید چیمہ کی اہلیہ مسرت جمشید چیمہ کا کہنا تھا کہ جمشید چیمہ کو آج پھر گرفتار کرلیا گیا،یہ پریس کانفرنس کرنے والوں کیلئے پیغام ہے ۔ پیغام ہے آپ سیاست چھوڑ دیں تو بھی آپ سے مال غنیمت والا سلوک جاری رے گا ہمارا حق ہے ہم سیاست سے کنارہ کشی اختیار کرلیں مگر اس سے بھی محروم رکھا جا رہا ہے ۔پہلے ہمارے ساتھ جیل میں سیاسی قیدیوں کی بجائے جنگی قیدیوں والا سلوک روا رکھا گیا.

آئین کا تحفظ ہمارے بنیادی فرائض میں شامل ہے۔ چیف جسٹس
100 واں ڈے،پی سی بی نے بابر اعظم کی فتوحات کی فہرست جاری کر دی
لندن میں نواز شریف کے نام پرنامعلوم افراد نے تین گاڑیاں رجسٹرکرالیں،لندن پولیس کی تحقیقات جاری
بینگ سرچ انجن تمام صارفین کیلئے کھول دیا گیا
انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی

واضح رہے کہ جیل سے رہائی کے بعد اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے جمشید اقبال چیمہ نے کہا تھا کہ نو مئی کے واقعات کی مذمت کرتے ہیں، عمراان خان کی گرفتاری کی خبر آئی تو میں جناح ہاؤس کے سامنے پہنچا، کہیں بھی حملے کرنے، جلاؤ گھیرا کا کوئی منصوبہ نہیں تھا، لوگ جب جناح ہاؤس میں داخل ہوئے تو یہ میرے لیے حیران کن تھا، جلاؤ گھیراؤ، توڑ پھوڑ کرنے والوں کو قانون کے مطابق سزا ملنی چاہیے، عمران خان کی جانب سے جو بیانیہ بنایا گیا 9 مئی کے واقعات اس کا نتیجہ ہے، سینئر قیادت کی جانب سے بیانیے کو روکا نہیں گیا جس میں ہمارا قصور تھا، نو مئی کے واقعات کی وجہ سے جمہوریت، سیاست، احتجاج کو نقصان پہنچا، پاکستان کو بھی عالمی سطح پر نقصان پہنچا، احتجاج پر امن نہیں تو اس کا مطلب سیاسی جماعت کے بیانیے میں نقصان ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے ساتھ ساتھ سیاست چھوڑنے کا اعلان کر رہے ہیں، جب سیاست چھوڑ رہے ہیں تو اب پارٹی سے کوئی تعلق نہیں رہا۔

Leave a reply