جمہوری پارٹیوں سمیت 12 مئی کے تمام شہداء کو سلام پیش کرتا ہوں،بلاول بھٹو

0
28

پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا سانحہ 12 مئی کی برسی پر پیغام . بلاول بھٹو زرداری نےپیغام میں کہا سانحہ 12 مئی ملکی تاریخ کا ایک بدترین تاریکی واقعہ ہے، جسے بھولنا مشکل ہے پیپلزپارٹی اور دیگر جمہوری پارٹیوں سمیت 12 مئی کے تمام شہداء کو سلام پیش کرتا ہوں.اس سانحہ کے متاثرہ خاندانوں سے ایک بار پھر تعزیت کا اظہار کرتا ہوں، ان کا دکھ سمجھتا ہوں اس کرب کو سمجھتا ہوں، جس سے متاثرہ خاندان گذشتہ 14 سالوں کے دوران گذر رہے ہیں.
بلاول بھٹو زرداری کا کہناہے کہ آج یہ دیکھنے کی ضرورت ہے کہ عدلیہ کی آزادی کی جدوجہد کہاں پہنچی؟کیا آج ایک غریب پاکستانی کو عدالتوں سے بلامتیاز و بلاتاخیر انصاف مل رہا ہے؟ کیا نظریئہ ضرورت کی بدروح ہمارے نظامِ انصاف میں تاحال سرگرداں تو نہیں سانحہ 12 مئی پر فتح کے مُکے لہرانے والے کیونکر قانون کی گرفت سے آزاد ہیں؟ گوکہ جمہوریت اور تاریخ نے سانحہ 12 مئی میں ملوث شر پسند عناصر سے بدلہ لے لیا ہے پیپلز پارٹی سانحہ 12 مئی کے شہداء کی قربانیاں رائیگان جانے نہیں دے گیں جب تک سانحہ 12 مئی کے شہداء کو انصاف نہیں ملتا، عدلیہ کی آزادی کے لیئے جدوجہد جاری رکھیں گے۔ پیپلز پارٹی حکومت میں آکر نظام انصاف میں موجود عوام دشمن پیچیدگیوں کا خاتمہ کرے گی پیپلز پارٹی یہ یقینی بنائے گی کہ قائدِ اعظم کے قائم کردہ اس ملک میں آئندہ کبھی کوئی سانحہ 12 مئی نہ ہو: بلاول بھٹو زرداری

Leave a reply