اسرائیل کی حمایت میں امریکی وزیر خارجہ کی گفتگو کے دوران جنگ بند کرو کے نعرے

0
299
Antony Blinken

اسرائیل کی حمایت میں گفتگو، امریکی وزیر خارجہ کو مہنگی پڑ گئی، امریکی سینیٹ کمیٹی میں سیو فلسطین کے نعرے لگ گئے

امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے امریکی سینیٹ کمیٹی میں اسرائیل کی حمایت میں بات کی تو اراکین پھٹ پڑے،امریکی وزیر خارجہ کے خطاب کے دوران سیو فلسطین اور جنگ بند کرو، کے نعرے لگائے گئے، امریکی وزیر خارجہ تقریر کرتے کرتے چپ ہو گئے، نعرے لگتے رہے تو سیکورٹی اہلکار متحرک ہوئے اور نعرے لگانے والوں کو ہال سے باہر نکالا

اس موقع پر مظاہرین کا کہنا تھا کہ امریکا غزہ میں قتل عام کی حمایت بند کرے، 66 فیصد امریکی شہری جنگ نہیں بلکہ امن چاہتے ہیں،ایک نوجوان لڑکی کا کہنا تھا غزہ کے لوگ جانور نہیں انسان ہیں

امریکی وزیر خارجہ کی تقریب کے دوران احتجاج کا یہ واقعہ واشنگٹن ڈی سی کیپیٹل ہل میں 31 اکتوبر کو پیش آیا تھا جس کی خبر آج سامنے آئی.

اسرائیل پر حماس کے حملے کا ماسٹر مائنڈ،ایک پراسرارشخصیت،میڈیا کو تصویر کی تلاش

اقوام متحدہ کا غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ

ہسپتال پر اسرائیلی حملہ ،جوبائیڈن کا دورہ اردن منسوخ

ہسپتال پر ‘اسرائیلی حملہ’ ایک ‘گھناؤنا جرم’ ہے،سعودی عرب

امریکی وزیر خارجہ نے سات اکتوبر کے بعد گزشتہ روز تیسری بار اسرائیل کا دورہ کیا اور اسرائیلی حکام سے ملاقاتیں کیں، امریکہ جنگ بندی چاہتا ہے تا ہم حماس اسکے لئے مشروط طور پر تیار ہے، اسرائیل امریکی شہہ کی وجہ سے جنگ بندی نہیں کر رہا،اسرائیلی وزیراعظم کا کہنا ہے کہ حماس نے جن افراد کو یرغمال بنایا ہوا ہے انکی رہائی تک جنگ بندی نہیں ہو گی،امریکی وزیر خارجہ نے غزہ میں معصوم شہریوں کے تحفظ کے حوالہ سے بات چیت کی،

دوسری جانب سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، اردن، مصر، اور قطر کے وزرائے خارجہ آج عمان میں امریکی وزیر خارجہ سے ملاقات کریں گے

Leave a reply