یوکرینی جوڑے نے روسی حملے کے دوران کی شادی،پھر اٹھائے ملک کیلیے ہتھیار
جنگ ہے تو کیا ہوا؟ یوکرینی جوڑے نے حملے کے دوران ہی شادی کر لی
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق یوکرین پر روس حملہ آور ہو چکا ہے، جنگ گلی محلوں تک پہنچ چکی ہے، یوکرین کے صدر عالمی دنیا سے اپیل کر رہے ہیں کہ وہ ہماری مدد کے، یوکرین کے باسی ملک چھوڑ رہے ہیں اور دوسرے ملکوں کو جا رہے ہیں ایسے میں یوکرینی دارالحکومت کیف میں ایک جوڑے نے روسی حملوں کے دوران ہی شادی کر لی
امریکی نشریاتی ادارے سی این این کی رپورٹ کے مطابق 21 سالہ یارینا اریوا اور اس کے 24 سالہ شوہر سوویا توسلاو کی شادی مئی 2022 میں ہونا تھی جس کی تیاریاں زور و شور سے جاری تھیں اورشادی کے مقام کا انتخاب بھی ہو چکا تھا تاہم جب روس کے صدر کے احکامات جاری ہوئے اور دونوں نے اپنے ملک پر بمباری اور حملوں کی آوازیں سننا شروع کیں تو فیصلہ کیا کہ ابھی اسی وقت شادی کرلینی چاہیے تا کہ ایک ساتھ مل کر اس مشکل کا سامنا کریں
21 سالہ یارینا نے بتایا کہ جب آپ کی زندگی کا خوشگوار ترین لمحہ ہو اور آپ اس طرح حملوں کی آوازیں سنیں جو چاروں طرف سے آرہی ہوں تو یہ انتہائی خوفناک ہے سب کچھ پلان کے مطابق چل رہا تھا ہمارا ارادہ تھا کہ 6 مئی کو ایک دوسرے سے دریا کنارے شادی کریں گے لیکن روسی صدر کے جنگ کے اعلان کے بعد سب کچھ منٹوں میں بدل گیا۔ ہم نے شادی کے فوری بعد فیصلہ کیا کہ ملک کو اس مشکل صورتحال میں ہماری ضرورت ہے مستقبل میں شاید ہم ساتھ رہیں نا رہیں لیکن اپنے ملک کے لیے جان دیتے ہوئے ہم ساتھ مریں گے ہم ملک کے دفاع کی کوششوں میں شامل ہونے کے لیے مقامی علاقائی دفاعی مرکز پہنچےہمیں اس ملک کی حفاظت کرنی ہے، ہمیں ان لوگوں کی حفاظت کرنی ہے جن سے ہم پیار کرتے ہیں اور جس زمین پر ہم رہتے ہیں۔یارینا نے لاعلمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نہیں معلوم یہ لوگ ہمیں کون سا فریضہ سونپیں گے، ہو سکتا ہے کہ وہ ہمیں صرف ہتھیار دیں اور ہم جا کر لڑیں شاید ہم کسی اور چیز میں مدد کریں گے اس کا فیصلہ حکومتی لوگ کریں گے۔
واضح رہے کہ روس کے حملے کے بعد یوکرین میں تیسرے روز بھی لڑائی جاری ہے اور اب لڑائی دارالحکومت کیف کی گلیوں تک پہنچ گئی ہے
یوکرینی صدر کا کہنا ہے کہ فرانسیسی صدر میکرون کے ساتھ بات چیت ہوئی،اتحاد یوں سے دفاعی ہتھیار اور آلات یوکرین پہنچ رہے ہیں، مغربی میڈیا کے مطابق امریکہ اور برطانیہ سمیت 28 ممالک کا یوکرین کو فوجی سازوسامان کی فراہمی پر اتفاق کیا ہے ،یوکرینی وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ روسی فوج نے پرامن شہر کیف پر حملے کی کوشش کی ،کیف ایک اور رات روسی افواج کے حملوں سے بچ گیا،دنیا روس کو تنہا کردے ،ان کےسفیروں کو نکال دے کیف میں صبح 6 بجے تک ہونے والی لڑائی میں 35 افراد زخمی ہوئے ہیں
یوکرینی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ روسی فوج نے گزشتہ 2دن میں شہریوں کونشانہ بنایا،کیف میں اسپتالوں ،یتیم خانوں اوربچوں کےسینٹرز پر حملے کیے گئے،دنیا سے فیصلہ کن ردعمل کا مطالبہ کرتے ہیں دنیا روسی کارروائیوں پر عملی ردعمل کا مظاہرہ کرے،
امریکی صدر جوبائیڈن کا ہنگامی فیصلہ:یوکرین کوفوجی کمک دینے کےلیے 350 ملین ڈالرامداد کا اعلان
یورپ روس سے جنگ کرنے کےلیےتیار:سخت اقدامات،حالات تیسری عالمی جنگ کی طرف گامزن
روسی صدر پیوٹن نے یوکرین میں فوجی آپریشن کا حکم دے دیا-
:یوکرائن میں ایمرجنسی نافذ:سائرن بج گئے:شہریوں کو روس چھوڑنے کا حکم
برطانیہ آسٹریلیا اور جاپان نے روس پر پابندیاں عائد کرنے کا آغاز کردیا ہ
پوتن کوملک سے باہر روسی فوج کی تعیناتی:نیٹو کے جنگی طیارے سائرن بجانےلگے:پابندیاں بھی لگ گئیں
:روس جنگ کےلیے تیار:ولادی میرپوتن نے ملک سے باہر فوج استعمال کرنے کیلیے قانونی رائے مانگ لی
یوکرینی وزیردفاع کا فوجیوں کو روس سے جنگ کیلئے تیار رہنےکا حکم،
پانچ روسی طیارے، ایک ہیلی کاپٹر گرا دیا، یوکرینی وزارت دفاع کا دعویٰ
کون ہے جو ہمارا ساتھ دے؟ یوکرینی صدر کی دہائی
روس نے یوکرین کو بات چیت کی مشروط پیشکش کردی
امریکہ اور برطانیہ سمیت 28 ممالک کا یوکرین کو فوجی سازوسامان کی فراہمی پر اتفاق