امریکا نے مشرق وسطیٰ میں جنگی تیاریاں تیز کردیں،

0
46

امریکا نے خلیچ عرب میں جنگی تیاریاں‌تیز کر دیں ، سعودی عرب کے دفاع کے لیے میزائل دفاعی سسٹم پیٹریاٹ بیٹری ، چار سینٹی نل راڈار نصب کرنے اور قریباً 200 معاون اہلکاروں کو تعینات کرنےکا اعلان کر دیا،

آرامکو حملوں کے بعد ایران کو جواب دینے کے لیے ملٹری آپشن بھی موجود ہے ، سعودی عرب


ان عسکری تنصیبات کا پینٹاگان کے ترجمان اعلیٰ جوناتھن ہوفمین نے جمعرات کو اعلان کیا ہے .اس پی ٹی ڈی او حکم کے تحت دو پیٹریاٹ بیٹریاں اور تھاڈ دفاعی نظام’’ ٹرمینل ہائی آلٹی ٹیوڈ ایریا ڈیفنس نظام‘‘ ( تھاڈ) کو بھی تنصیب کے لیے تیار رکھنے کا حکم دیا گیا ہے۔
دوسری طرف سعودی عرب کے وزیر خارجہ عادل الجبیر نے کہا کہ ارامکو حملے کی تحقیقات مکمل ہونے کے بعد ایران کو جواب دینے کے لیے تمام آپشنز پر غور کیا جائے گا، سعودی عرب کے وزیر خارجہ عادل الجبیر نے کہا کہ ابتدائی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ تیل تنصیبات پر ہونے والے میزائل حملوں کا منبع ایران تھا۔

سعودی آئل تنصیبات پر پھینکے جانے والے میزائل کس ملک کے بنے ہوئے اور کس نے استعمال کیے؟ اقوام متحدہ پتہ چلانے میں‌ مدد کرے ، سعودی وزیرخارجہ

مشن کشمیر،وزیرخارجہ کی سعودی عرب کے وزیرمملکت خارجہ امور سے ملاقات

Leave a reply