ایک کروڑ فالوورز رکھنے والی پاکستان کی نمبر ون ٹک ٹاک اسٹار جنت مرزا نے اُن کے نام سے منسوب جعلی ٹوئٹر اکاؤنٹ کی تردید کردی۔

باغی ٹی وی : پاکستان کے شہر فیصلآباد سے تعلق رکھنے والی ٹک ٹاک اسٹار جنت مرزا نےسماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پراسٹوری میں اپنے مداحوں کے لیے ایک خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔

انسٹاگرام اسٹوری میں جنت مرزا نے اپنے نام سے منسوب جعلی ٹوئٹر اکاؤنٹ کا اسکرین شاٹ شیئر کیا جس پر ٹوئٹ کیا گیا تھا کہ ’جاپان کے لوگ پاکستانی عوام سے زیادہ بہتر ہیں۔

ملک کا نمبر ون ٹک ٹاک ماڈل ہونے کا اعزاز بھی اپنے نام کرنے والی جنت مرزا نے ٹوئٹر پر جنت مرزا کے نام سے منسوب اکاؤنٹ کا اسکرین شارٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ میرے نام کا استعمال کرکے نفرت پھیلانا بند کریں کیونکہ یہ میرا اکاؤنٹ نہیں ہے۔

ٹک ٹاک اسٹار نے لکھا کہ ٹوئٹر اور فیس بُک پر میرا کوئی اکاؤنٹ نہیں ہے۔

اس سے قبل جنت مرزا نے اپنی انسٹا گرام اسٹوری میں ناقدین کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ قسم سے ہر کسی نے اپنے مطلب کا اسلام بنایا ہوا ہے جو لوگ ٹک ٹاکرز کو بُرا بولتے ہیں وہ کمنٹ سیکشن میں پھولوں کی بارش کرتے ہیں کہ وہ اللہ کو پسند آ جائیں؟

ٹک ٹاک اسٹار نے کہا تھا کہ یا آپ لوگوں کو لگتا ہے آپ کا یہ گندا اخلاق آپ کو اللہ کے نزدیک لے جائے گا آپ لوگ اپنے الفاط سوچ سمجھ کے بولا کرو کہ آپ کے ان الفاط سے اگلے بندے پر کیا گُزرے گی! اور ایسے کسی کو گالیاں دینے سے اللہ پاک بھی آپ سے خوش نہیں ہوں گے ناراض ہی ہوں گے-

جنت مرزا نے کہا تھا کہ ہر کسی نے اپنی مرضی کا اسلام بنایا ہوا ہے اور کوئی اپنے گریبان میں جھانکے بغیر دوسروں پر تنقید شروع کر دیتا ہے- پہلے اپنے گریبان میں جھانکو خود کو اچھا مسلمان بناؤ پھر مجھے اور باقی تمام ٹک ٹاکرز پر تنقید کرو-

جنت مرزا نے پاکستان چھوڑنے کا فیصلہ کیوں کیا؟

یا تو اگلے بندے کو شہرت نہ دیں یا پھر ذہنی مریض نہ بنائیں جنت مرزا کی سوشل میڈیا صارفین سے درخواست

جنت مرزا کی وقار ذکا پر ٹک ٹاکرز کے خلاف بولنے پر شدید تنقید

جنت مرزا ایک کروڑ فالوورز رکھنے والی پہلی پاکستانی ٹک ٹاک اسٹار بن گئیں

ایک کروڑ فالوورز مکمل ہونے کی خوشی میں جاپان میں جنت مرزا اور اُن کی فیملی کے اعزاز میں خصوصی تقریب کا انعقاد

پاکستان میں ٹک ٹاک پر پابندی کے بعد جنت مرزا کا سوشل میڈیا پر دلچسپ ردعمل

جنت مرزا پی ٹی اے ( پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی) کی شکر گزار کیوں؟

جنت مرزا کا ٹک ٹاکرز کو اہم مشورہ

Shares: