جنوبی پنجاب کی سیاسی شخصیات کی پیپلزپارٹی میں شمولیت.

اسلام آباد میں صدر آصف علی زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کی ہے جس میں جنوبی پنجاب کی سیاسی شخصیات کی پی پی پی میں شمولیت پر ان سے بھی ملاقات ہوئی ہے جبکہ پنجاب حکومت کے سابق وزیر مظفرگڑھ سے سید ہارون احمد سلطان بخاری مسلم لیگ ن سے پی پی پی میں شامل ہوئے ہیں.

واضح رہے کہ وہاڑی سے سابق رکن قومی اسمبلی چوہدری اصغر جٹ پی ٹی آئی سے پی پی پی میں شامل ہوئے ہیں اور اس کے علاوہ خانیوال سے سابق رکن پنجاب اسمبلی سید جمیل شاہ مسلم لیگ ن سے پاکستان پیپلزپارٹی میں شامل ہوئے اور مظفرگڑھ کے پی پی 271 کے ٹکٹ ہولڈر ملک فیض احمد کھکھ ایڈووکیٹ مسلم لیگ ق سے پاکستان پیپلزپارٹی میں شامل ہوئے.

بہاولنگر سے پی ٹی آئی کے سابق ٹکٹ ہولڈر رانا انتظار احمد پی پی پی میں شامل ہوئے جبکہ پاکستان کسان اتحاد کے مرکزی نائب صدر میاں عامر وٹو اور میونسپل کمیٹی خانیوال کے سابق چیئرمین مسعود مجید ڈاھا پی ٹی آئی سے پی پی پی میں شامل ہوئے جبکہ صدر پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز آصف علی زرداری اور چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری کی پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے والوں کو مبارک باد دی اور صدر آصف علی زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ مخدوم سید یوسف رضا گیلانی اور مخدوم سید احمد محمود بھی موجود تھے.
مزید یہ بھی پڑھیں؛
انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
جانوروں پر ریسرچ کرنیوالے بھارتی ادارے نےگائے کے پیشاب کو انسانی صحت کیلئے مضر قراردیا
یورپی خلائی یونین کا نیا مشن مشتری اور اس کے تین بڑے چاندوں پر تحقیق کرے گا
برطانوی وزیرداخلہ کا پاکستانیوں کو جنسی زیادتی کا مجرم کہنا حقیقت کے خلاف ہے،برٹش جج
جماعت اسلامی سےمذاکرات،عمران خان کی ہدایات پر پی ٹی آئی کی تین رکنی کمیٹی قائم
بھارتی مسلمان رکن اسمبلی کوبھائی سمیت پولیس حراست میں ٹی وی کیمروں کے سامنے گولیاں ماردی گئیں
واضح رہے کہ صدر آصف علی زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ اراکین قومی اسمبلی مخدوم سید مرتضی محمود اور مخدوم سید مصطفی محمود بھی موجود تھے جبکہ زرداری ہاؤس میں سیاسی زعماء کی شمولیت کے موقع پر پی پی پی ضلع مظفرگڑھ کے جنرل سیکریٹری ملک مظہر پہوڑ، ملک فیاض احمد کھکھ ایڈووکیٹ اور عبدالقادر شاہین بھی موجود تھے.

Shares: