جاپان نےکورونا کے پھیلاؤ کا ذمہ دار امریکی فوجی اڈوں کو قرار دے دیا

0
111

ٹوکیو: جاپان نے کورونا کے پھیلاؤ کا ذمہ دار قرار دے کر امریکی فوجی اڈوں پر سخت پابندیاں نافذ کردی ہیں۔

باغی ٹی وی : غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی فوجی اڈوں پر کورونا کی سخت پابندیوں کے حوالے سے جاپان کے وزیراعظم فومیو کشیدا نے کہا کہ ملک میں کورونا کے پھیلاؤ کا ماخذ یہی امریکی فوجی اڈے ہیں، امریکی فوجیوں سے کورونا مقامی کمیونیٹیز میں پھیل رہا ہے۔

جاپانی وزیر اعظم نے مزید کہا کہ امریکا کو بھی اس فیصلے پر اعتماد میں لے لیا گیا ہے اور جوبائیڈن انتظامیہ نے ان پابندیوں پر اتفاق کیا ہے اور جاپان میں موجود اپنی فوجوں کو ان احکامات پر عمل کی ہدایت کی گئی ہے-

جاپان نے امریکی فوجی اڈوں پر غیر ضروری آمدورفت، ماسک پہننے سمیت کئی کورونا پابندیاں نافذ کردی ہیں جب کہ ان پابندیوں پر عمل درآمد کے لیے سخت مانیٹرنگ بھی کی جائے گی۔

خیال رہے کہ جاپان میں امریکی فوجی اڈے میں گزشتہ ماہ بڑھتے ہوئے کورونا کیسز کے باعث حکومت پر شدید دباؤ تھا جس کے بعد جاپانی وزیراعظم نے امریکی فوجی اڈوں پر پابندیاں سخت کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

امریکا:کورونا سے متاثربیٹے کوگاڑی کی ڈکی میں بند کرنے والی خاتون گرفتار

واضح رہے کہ علامی وبا قرار دئیے جانے والے کورونا وائرس کی نئی اور تیزی سے پھیلنے والی قسم نے دنیا بھر میں تباہی مچا دی ہے آج صبح 9 بجے تک دنیا بھر میں کورونا کے20 لاکھ سے زائد کیسز ریکارڈ اور 4 ہزار سے زائد اموات ریکارڈ کی گئیں جبکہ دنیا بھر میں کورونا سے اموات55 لاکھ سے تجاوز کرگئیں تھیں-

ارجنٹائن میں ایک لاکھ 1ہزار، جرمنی میں 42 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ، ترکی میں 66 ہزار برازیل میں 49 ہزار سے زائد بھارت میں کورونا کے ایک لاکھ 47 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے ،اٹلی میں کورونا کے ایک لاکھ 97 ہزار سے زائد کیسز ریکارڈ، فرانس میں 3لاکھ 3ہزار سے زائد کیسز ریکارڈ

یورپ بھر میں کورونا کیسز اور اموات میں اضافہ جبکہ پاکستان میں 1مریض جاں بحق

برطانیہ میں کورونا کےایک لاکھ 46ہزار سے زائد نئے کیسز ریکارڈ ہوئے جبکہ 24گھنٹے میں امریکا میں کورونا کے3 لاکھ 63 ہزار سے زائد کیسز ریکارڈ کئے گئے-

جبکہ پاکستان میں میں 49 ہزار 658 کورونا ٹیسٹ کیے گئے مزید 572 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے مزید 7 افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ ملک بھر میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 13 لاکھ 4 ہزار 58 اور اموات کی مجموعی تعداد 28 ہزار 969 ہو گئی اور مثبت کیسز کی شرح 3.16 فیصد رہی۔

Leave a reply