ٹوکیو: جاپان کے شمال میں واقع جزیرے ہوکائیڈو کے قریب دو بچوں سمیت 26 سیاحوں سے بھری کشتی لاپتہ ہوگئی ہے، جس کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔
باغی ٹی وی : بی بی سی کے مطابق جاپان کے کوسٹ گارڈز نے بتایا کہ سیاحتی کشتی میں دو بچوں سمیت 26 مسافر سوار تھے، جاپان کے شمالی جزیرے ہوکائیڈو کے گرد سیر کے دوران لاپتہ ہوئی۔
حکام کا اس بحری جہاز سے رابطہ منقطع ہو گیا، جس میں 26 افراد سوار تھے‘KAZU I’ نامی کشتی کے عملے نے کوسٹ گارڈز کو دوپہر 1:15 پر اطلاع دی کہ وہ پانی میں طغیانی کا شکار ہے جبکہ 3 بجے کے قریب رابطہ منقطع ہونے سے پہلے کشتی 30 ڈگری پر جھکنے کی اطلاع دی گئی۔
امریکی عبادت گاہوں کی رکنیت میں کمی،گزشتہ برس 2 کروڑ 60 لاکھ امریکیوں نے باقاعدگی…
فوٹو : بی بی سی
کوسٹ گارڈز نے مزید بتایا کہ کشتی کا سراغ لگانے کیلئے ایک ہیلی کاپٹر اور اور بورڈز روانہ کی گئیں مقامی ماہی گیری کی کشتیاں بھی تلاش میں شامل ہو گئی ہیں تاہم رات 9 بجے تک کشتی اور مسافروں کا کوئی سراغ نہیں مل سکا ہے اس کے بعد سے چار افراد کو تلاش کیا گیا ہے اور انہیں طبی امداد کے لیے لے جایا گیا ہے۔
اٹلانٹس رائل،کیا یہ دبئی کا سب سے پرتعیش ہوٹل ہے؟
خیال کیا جاتا ہے کہ کازو 1 نامی کشتی شیریٹوکو جزیرہ نما کے گرد تین گھنٹے کے سیاحتی سفر پر تھی کشتی میں سوار 26 میں سے دو عملہ اور دو بچے تھے۔
فوٹو بی بی سی
علاقے میں لہریں بلند تھیں اور مقامی ماہی گیری کی کشتیوں نے بظاہر آدھی صبح تک بندرگاہ پر واپس آنے کا فیصلہ کیا تھا عملے نے مبینہ طور پر کہا کہ جہاز میں سوار تمام افراد نے لائف جیکٹس پہن رکھی تھیں لیکن جب رات ہوتی ہے تو اس علاقے میں درجہ حرارت 0C (32F) تک گر سکتا ہے۔
یہ علاقہ یونیسکو کے عالمی ثقافتی ورثے کا ایک نامزد مقام ہے، اور کشتیوں کی سیر ان سیاحوں میں مقبول ہے جو پتھریلے ساحلوں پر وہیل اور سمندری شیروں کے ساتھ ساتھ بھورے ریچھوں کو دیکھنے آتے ہیں-