ریاست کے دونوں اطراف آج کشمیری یوم سیاہ منائیں گے،وزیر اعظم آزاد کشمیر

0
39

وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس نے کہا ہے کہ ریاست کے دونوں اطراف آج کشمیری یوم سیاہ منائیں گے-

باغی ٹی وی : وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس نےاپنے پیغام میں کہا ہے کہ آزادکشمیر کے تمام شہروں میں بھارت کیخلاف احتجاج کیا جائے گا،اسلام آباد میں کشمیری شاہراہ جمہوریت پراحتجاج کریں گے-

مودی کے دورہ کشمیر سے قبل عسکریت پسندوں کے حملے

انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کا ماننا ہے ہم پاکستانی ہیں،پاکستان ہمارا ہے، بھارتی سٹیبلشمنٹ اورلیڈرشپ کوہوش کے ناخن لینے ہوں گے۔ مودی پیکیج کے اعلان سے کشمیریوں کو ٹریپ کرنے کی کوشش کرے گا ۔

واضح رہے کہ بھارتی وزیراعظم مودی دو برس بعد جموں کشمیر کا دورہ کر رہے ہیں مودی کے دورے سے قبل سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں تاہم عسکریت پسندوں کی جانب سے کاروائیاں جاری ہیں سیکورٹی کے سخت ترین انتظامات کے باوجود کشمیری بھارتی فوج پر حملے کر رہے ہیں جموں کشمیر میں سی آئی ایس ایف کی بس پر حملہ ہوا ہے، عسکریت پسندوں کی جانب سے سحری کے وقت بس پر گرنیڈ حملہ کیا گیا ہے جس کے نتیجے میں ایک بھارتی فوجی جہنم واصل ہو گیا ہے، جبکہ 8 فوجی زخمی ہوئے ہیں، بس میں 15 جوان سوار تھے، اطلاع پر سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر قریبی علاقوں میں سرچ آپریشن شروع کر دیا، اس دوران کشمیریوں کے گھروں میں گھس کر چادر و چار دیواری کے تقدس کو بھی پامال کیا گیا-

سردار تنویر الیاس بلامقابلہ وزیراعظم آزاد کشمیر منتخب

بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں جموں خطے اور اسے ملحقہ اضلاع میں بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے دورے سے قبل سیکورٹی کےاقدامات سخت کردیئے گئے ہیں سرکاری حکام نے میڈیا کو بتایا ہے کہ بھارتی وزیر اعظم کیلئے پانچ حصاروں پر مشتمل سیکورٹی کے سخت اقدامات کئے گئے ہیں ۔بڑی تعداد میں تعینات بھارتی فوجی اور پولیس اہلکار مقبوضہ علاقے میں گاڑیوں اور مسافروں کی تلاشیاں لے رہے ہیں جبکہ لوگوں کی نقل و حرکت پر نظر رکھنے کیلے سی سی ٹی وی کیمروں کا استعمال کیا جارہا ہے۔ بلند عمارتوں پر ماہر نشانہ باز تعینات کئے گئے ہیں جبکہ ڈورن کیمرے اور سراغ رساں کتے بھی استعمال کئے جارہے ہیں۔ سرحدی دیہات جہاں نریندر مودی نے ایک جلسہ عام سے خطاب کرنا ہے میں ہجوم کے انتظام سے متعلق جامع انتظامات کئے گئے ہیں

بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیرمیں بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے دورے کے خلاف 24 اپریل بروز اتوار مکمل ہڑتال کی گئی ہے جس کا مقصد غیر قانونی بھارتی قبضے کے خلاف احتجاج ریکارڈ کرانا ہے کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ہڑتال کی کال کل جماعتی حریت کانفرنس نے دی تاکہ بھارتی وزیر اعظم کو یہ واضح پیغام دیاجاسکے کہ کشمیری جموں و کشمیر پر بھارت کے غیر قانونی تسلط کو کبھی تسلیم نہیں کریں گے اور وہ اپنی جدوجہد آزادی کو ہرقیمت پر اسکے منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔نریندر مودی کے مقبوضہ علاقے کے دورے کے موقع پر آزاد جموںو کشمیر اور دنیا بھر کے اہم دارلحکومتوں میں مقیم تارکین وطن کشمیری مقبوضہ جموں کشمیرمیں گھناﺅنے بھارتی جرائم کے خلاف احتجاجی مظاہرے کریں گے قابض بھارتی انتظامیہ نے مودی کے دورے سے قبل مقبوضہ وادی کشمیر اور جموں خطے میں پابندیوں اور پکڑ دھکڑ کا سلسلہ تیز کر دیا ہے ۔ مقبوضہ علاقے کے اطراف و اکناف میںنام نہاد سیکورٹی کے نام پر بڑی تعداد میں بھارتی فوجی اور پولیس اہلکار تعینات کیے گئے ہیں-

واضح رہے کہ 5اگست2019 کو جموں وکشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کے بعد یہ مودی کا مقبوضہ کشمیر کا پہلا دورہ ہو گا-

مقبوضہ کشمیر میں برقع خاتون کا فوجی کیمپ پر حملہ ، افسران کی دوڑیں لگ گئیں، ویڈیو…

Leave a reply