جڑانوالہ کیس،عدالت نے چیف سیکرٹری کو طلب کر لیا

0
37
lahore high court

لاہور ہائیکورٹ میں سانحہ جڑانوالہ کیس کی تحقیقات کے لیے درخواست پر سماعت ہوئی

عدالت نے درخواست پر سماعت 15 ستمبر تک ملتوی کردی ،عدالت نے چیف سیکرٹری کا پیش کردہ جواب مسترد کر دیا ،عدالت نے چیف سیکرٹری کو طلب کر لیا، عدالت نے حکم دیا کہ چیف سیکرٹری پیش ہو کر اگاہ کریں کہ وہ اس معاملہ پر جوڈشل کمیشن بنانا چاہتے ہیں؟ اگر جوڈشل کمیشن نہ بنایا گیا تو عدالت ایکشن لے گی

چیف سیکرٹری نے جواب میں کہا کہ لاہور ہائیکورٹ کے حکم پر تحقیقات کے لیے جے آئی ٹی بنا دی گئیں ہیں یہ جواب اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب ستار ساحل نے جمع کرایا ،چیف سیکرٹری کی طرف سے عدالت میں رپورٹ پیش کر دی گئی جس میں کہا گیا کہ اس کیس سے متعلق سولہ مقدمات درج ہوئے ،ان مقدمات کی تحقیقات کیے لیے پانچ جے آئی ٹی بنا دی گئیں ہیں ان جے ائی ٹی کے پانچ سربراہ ہیں جبکہ ہر جے آئی ٹی پانچ ممبران پر مشتمل ہے جواب میں درخواست مسترد کرنے کی استدعا کی گئی تھی،جسٹس عاصم حفیظ نے بشپ ازاد مارشل کی درخواست پر سماعت کی

واضح رہے کہ جڑانوالہ میں چند دن قبل افسوسناک واقعہ پیش آیا تھا، قرآن مجید کی مبینہ بے حرمتی پر جڑانوالہ میں مسیحی بستی، گرجا گھروں کو جلا دیا گیا تھا،واقعہ کا وزیراعظم نے نوٹس لیا تھا اور خود جڑانوالہ کا دورہ بھی کیا تھا، نگران وزیراعلیٰ پنجاب نے بھی جڑانوالہ کا دورہ کیا تھا اور تاریخ میں پہلی بار پنجاب کی صوبائی کابینہ کا اجلاس چرچ میں ہوا تھا،حکومت نے متاثرین جڑانوالہ کو 15 کروڑ روپے کی امدادی رقم جاری کر دی ہے، سانحہ جڑانوالہ کے 93 فیصد متاثرین کو امدادی رقوم کے چیک دے دیے گئے, انتظامیہ نے حتمی 80 متاثرہ خاندانوں میں سے 75 خاندانوں کو پیسے دے دیئے ہیں، متاثرین کو 20,20 لاکھ روپے کے امدادی چیک دیے گئے نادرا سے تصدیقی عمل مکمل ہونے کے بعد متاثرین کو رقوم جاری کی گئی ،جڑانوالہ کے 8 گرجا گھروں کو مکمل بحال کر دیا گیا باقی گرجا گھروں کی تعمیرومرمت کا کام جاری ہے

نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے جڑانوالہ واقعہ کا نوٹس لیا ہے

جڑانوالہ واقعہ انتہائی افسوسناک ہے

 مسیحی قائدین کے پاس معافی مانگنے آئے ہیں،

جڑانوالہ ہنگامہ آرائی کیس،گرفتار ملزمان کو عدالت میں پیش کر دیا گیا

توہین کے واقعہ میں ملوث ملزم کو قرار واقعہ سزا دی جائے،تنظیم اسلامی

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے اہلیہ کے ہمراہ متاثرہ علاقے کا دورہ کیا

آئی جی پنجاب عثمان انور نے جڑانوالہ سانحہ کے حوالہ سے پریس کانفرنس میں اہم انکشافات کئے ہیں

Leave a reply