جواب دیں یا جائیداد ضبط کروائیں،حمزہ شہباز کو نوٹس جاری
حمزہ شہباز شریف کو ایف آئی اے لاہور نے شو کاز نوٹس جاری کر دیا،

شوکاز نوٹس اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ 2010 کے تحت جاری کیا گیا،باخبر ذرائع کے مطابق شوکاز نوٹس میں حمزہ شہباز کو چپڑاسی اور کلرکس کے اکاؤنٹس میں 25 ارب روپے آمدن کے ذرائع بتانے کا حکم دیا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ ذرائع آمدن نہ بتانے پر حمزہ شہباز کی تمام جائیداد بحق سرکار ضبط کر لی جائے گی حمزہ شہباز کی جائیداد اور اکاؤنٹس منجمد کرنے کی کارروائی شروع کی جائے گی،حمزہ شہباز کو ہدایت کی گئی ہےکہ ایک ماہ میں تمام رپورٹس جمع کروائیں

ایف آئی اے کے نوٹس میں کہا گیا ہے کہ حمزہ شہباز گاڑیوں، بینک اکاؤنٹس، شیئرز، جیولری، کیش، پرائز بانڈز کی تفصیلات بھی ساتھ لائیں۔ حمزہ شہباز ایف آئی اے میں دو بار پیش ہو چکے ہیں، ایف آئی اے نے حمزہ شہباز سے سوالا ت کئے تا ہم وہ جواب نہ دے سکے جس پر اب ایف آئی اے نے حمزہ شہباز کو شوکاز نوٹس جاری کیا ہے،

ڈسکہ ضمنی الیکشن کیس،جسٹس عمر عطا بندیال نے کی ن لیگی وکیل سلمان اکرم راجہ کی سرزنش

پریذائیڈنگ افسران پولیس اسکواڈ کے ساتھ لا پتہ ہوگئے؟ ڈسکہ ضمنی الیکشن کیس میں عدالت کا استفسار

ڈسکہ ضمنی انتخابات میں الیکشن کمیشن نے کون سی بڑی غلطی کی؟ جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس میں بتا دیا

ڈسکہ ضمنی الیکشن، سپریم کورٹ میں ہو گی سماعت، کس کا وکیل ہوا کرونا کا شکار؟

Shares: