"گھی” جلد کو شفاف اور چمکدار بناتا ہے ،جانئے گھی سے خوبصورتی بڑھانے کا راز

0
45
"گھی" جلد کو شفاف اور چمکدار بناتا ہے ،جانئے گھی سے خوبصورتی بڑھانے کا راز #Baaghi

صاف شفاف جلد خواتین کی دیرینہ خواہش ہوتی ہے جسے پورا کرنے کیلئے وہ مختلف قسم کی بیوٹی پراڈکٹس مارکیٹ سے خریدتی ہیں جو فائدہ پہنچانے کے بجائے الٹا نقصان دہ ثابت ہوتی ہیں جس کا خمیازہ خواتین کو بے رونق جلد کی صورت میں بھگتنا پڑتا ہے تاہم ان سب جھنجھٹوں سے بچنے کے لئے گھر کے کچن میں موجود "دیسی گھی” چہرے کی خوبصورتی میں اضافے کے لئے آپ کا مددگار ثابت ہو سکتا ہے-

دیسی گھی فیٹی ایسڈز کی وجہ سے سب سے زیادہ فائدہ مند سمجھا جاتا ہے اس میں اومیگا 3،6 اور9 بہت اچھی مقدار میں پایا جاتا ہے۔ ساتھ ہی وٹامن اے، ڈی، ای اور کے بھی موجود ہوتا ہے۔

جھریوں کا خاتمہ: گھی میں موجود وٹامن ای بہترین اینٹی ایجنگ کا کام کرتا ہے روزانہ ایک چمچ گھی کھانے سے آپ کی جلد ہمیشہ جوان رہے گی علاوہ ازیں اگر چہرے اور جسم پر جھریا ں پڑ گئی ہیں تو گھی کو دہی کے ساتھ ملا کرچہرے پر روزانہ لگائیں اس سے نہ صرف آپ کی جھریاں کنٹرول میں آئیں گی بلکہ سکن ٹائٹ بھی ہوجائے گی۔

چمکدار جلد کا حصول: روکھی ہوئی خراب جلد کو چمکدار بنانا چاہتی ہیں تو آپ گھی کو چہرے پر روزانہ رات کے وقت لگا کر سوجائیں صبح اٹھ کر منہ دھولیں سن برن کی وجہ سے چہرے کی رنگت ہلکی پڑ گئی ہے تو ٹماٹر کے رس میں​​​​​​​ گھی ملا کر استعمال کریں۔

خشک جلد کے لئے : چند خواتین کو گرمیوں میں بھی خشک جلد کی شکایت رہتی ہے، اس کیلئے گھی کے تین سے چار قطرے روزانہ چہرے پر لگاکر کچھ منٹ مساج کریں۔گھی جلد پر ایک حفاظتی سطح قائم کردیتا جو آئندہ بھی چہرے کو خشکی سے محفوظ رکھے گی۔ علاوہ ازیں اِسے ہونٹوں کو نرم و ملائم رکھنے کیلئے بھی استعمال کیا جاتا ہے-

قدرتی اجزاء سے چہرہ حسین بنائیں

ڈارک سرکلز کا خاتمہ: بعض اوقات کام زیادہ ہونے کی وجہ سے آنکھیں تھکی تھکی یا بے رونق نظر آنے لگتی ہیں، آنکھوں کے گرد سیاہ حلقے اس میں مزید اضافہ کردیتے ہیں تاہم گھی کے چند قطرے لے کر آنکھوں کے گرد ملیں ۔ اس ٹوٹکے کے روزانہ استعمال سے آپ کی آنکھیں پہلے سے زیادہ بارونق نظر آئیں گی۔ خیال رکھیں گھی آنکھوں کے اندر ہرگز نہ جائے-

آنکھوں کے گرد حلقے ختم کرنے کی تراکیب

گھنی پلکوں کے لئے: آئی بروز اور پلکیں گھنی کرنے کے لئے گھی کو اپنی پلکوں اور بھوئوں پر لگائیں اور کچھ ہی وقت میں پلکیں اور بھوئیں گھنی ہو جائیں گی-

روکھے بے جان بالوں سے چھٹکارہ: اگ آپ کے بال خراب ہوگئے ہیں تو ہفتے میں دو مرتبہ گھی کو بالوں میں لگائیں اس سے بال مضبوط اور چمکدار ہوں گے-

بالوں کی حفاظت کیسے کی جائے؟

Leave a reply