بھارتی اداکارہ کنگنا رناوت اپنے الٹے سیدھے بیانات کی وجہ سے بھارتی میڈیا کی توجہ کا مرکز بنی رہتی ہیں. کنگنا بغیر سوچے سمجھے کچھ بھی بول دیتی ہیں ، انہوںنے کئی بار ایسا کیا اور کئی بار تو انہیںسخت ذلت کا سامنا بھی کرنا پڑا. انہوں نے جاوید اختر کے بارے میں بھی الٹے سیدھے بیانات دئیے اور دعوے کئے تو انہوں نے کنگنا پر ہتک عزت کا دعوی کر دیا اب مقدمہ زیر سماعت ہے. کنگنا نے عدالت کو بتایا ہے کہ جاوید اختر چاہتے تھے کہ میں اداکار ہرتیک روشن سے معافی مانگوں اور اگر میںنے ایسا نہیں کیا تو مجھے سنگین نتائج بھگتنے پڑیں گے.کنگنا نے تو یہاں تک کہہ دیا کہ جاوید اختر نے انہیں یہاں تک کہہ دیا تھا کہ اگر اس نے ہرتیک سے معافی نہ مانگی تو اسے بہت زیادہ بدنام کر دیاجائیگا اتنا بدنام کر دیا جائے گا کہ سوائے خود کشی کے کوئی راستہ سمجھ نہیںآئیگا. اداکارہ نے کہا کہ وہ جاوید اختر
کی کسی قسم کی دھمکی میں نہیں آئی. لیکن انہوں نے مجھے شدید قسم کی ذہنی اذیت دی . یاد رہے کہ ہرتیک روشن پر کنگنا رناوت نے دھوکہ دینے کا الزام لگایا تھا انہوں نے ایک انٹرویو میںکہا تھا کہ وہ ہریتک سے شادی کرنا چاہتی تھیں اور دونوں کے درمیان اس بارے میں بات بھی ہوئی تھی۔ کنگنا نے یہ بھی کہا تھا کہ
ہریتک نے اپنی بیوی سے طلاق کے بعد کنگنا سے وعدہ کیا تھا کہ وہ سے شادی کریں گے لیکن بعد میں پہچاننے سے بھی انکار کر دیا۔