اسلام آباد ہائیکورٹ نے جاوید لطیف کی 27 اکتوبر تک حفاظتی ضمانت منظور کر لی

اسلام آباد ہائیکورٹ نے جاوید لطیف کو 10ہزارروپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا،عدالت نے سیکریٹری داخلہ کو صوبوں سے مقدمات کی تفصیل منگوانے کا حکم دے دیا .،دوران سماعت جسٹس محسن اختر کیانی نے جاوید لطیف سے استفسار کیا کہ آپ نے کہاں جانا ہے؟ جاوید لطیف نے کہا کہ میں نے اپنے حلقے میں ووٹ کاسٹ کرنے جانا ہے ، جسٹس محسن اختر کیانی نے استفسار کیا کہ صرف ووٹ ہی کاسٹ کرنے جائیں گے ناں، وفاقی وزیر نے عدالت میں کہا کہ صرف ووٹ ڈالنے شیخوپورہ جانا ہے ،عدالت نے استفسار کیا کہ ضمنی الیکشن کب ہے؟ وفاقی وزیر جاوید لطیف نے عدالت میں کہا کہ ضمنی الیکشن 16 اکتوبر بروز اتوار کو ہے ،

عدالت پیشی کے موقع پر جاوید لطیف نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ توشہ خانہ،کرپشن پر بات کرے، کوئی سوال کرے گا، اس سے ، شہباز گل نے جو باتیں کیں، کوئی اس سے پوچھے گا، یہ وہ ساری چیزیں ہیں جو قوم دیکھ رہی ہے، جو کہتا ہے یہ پاپولر ہے وہ سن لے ایسا نہیں بلکہ یہ جھوٹ کثرت سے بولتا ہے جھوٹا آدمی اور اس فتنے نے پاکستان کی تباہی کر دی، یہ پاکستان میں خونریزی چاہتا ہے، یہ نومبر کی بات کرتا ہے، اگر کوئی اسکو بیساکھی فراہم نہیں کر رہا تو وہ خلاف بول رہا ہے، جو پانامہ کیسز تھے ، ساڑھے چار سو لوگوں کے نام تھے اس میں، نواز شریف کو گھیر گھار کر واٹس ایپ پر کمیشن بنا کر فیصلے لئے گئے، نواز شریف کے بعد ساڑھے چار سو لوگوں کے خلاف انکوائری کیوں نہیں کی گئی؟

آڈیو لیکس، معاملے کی تہہ تک نہ پہنچے تو معاملات اس سے زیادہ بگڑجائیں گے

ہیکرز نے دعوی کیا ہے کہ اب مزید آڈیو جمعہ کو جاری کی جائیں گی

عمران خان کا جھوٹا بیانیہ سب نے دیکھ لیا،آڈیو کے بعد بھی یوٹرن لے سکتے ہیں،عظمیٰ بخاری

 عمران خان جھوٹے بیانیے پر سیاست کر رہے ہیں،

 مریم نواز نے عمران خان پر کڑی تنقید 

Shares: